زیرے کو معمولی نہ سمجھیں اس میں پوشیدہ ہماری صحت کے 9 ایسے حیرت انگیز راز جنہیں جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے

زیرہ کو انگریزی زبان میں Cumin کہا جاتا ہے اور یہ پاکستانی کھانوں میں عام استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ پلاؤ٬ کڑی یا پھر رائتہ وغیرہ- لیکن بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہوں گے کہ زیرہ متعدد طبی فوائد کا بھی مالک ہے اور کئی بیماریوں کو اپنے خواص کے ذریعے زِیر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے- آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو زیرے کے چند قیمتی طبی فوائد سے آگاہ کریں گے-


نظامِ ہضم اور پیٹ کے مسائل:

یہ چھوٹا سا زیرہ جسم میں موجود جذب کرنے کے عمل کو مضبوط بناتا ہے- یہ جسم سے زہریلے مادے خارج کرتا ہے- یہ پیٹ کے اپھارہ پن کو ختم کرتا ہے- زیرے کی چند چمچ کھانے سے آپ پیٹ کی تکالیف سے دور رہ سکتے ہیں- 1 چائے کا چمچ زیرہ ایک گلاس پانی میں ابال کر پینے سے کئی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں-

خون اور آئرن کی کمی:

زیرہ میں آئرن کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے٬ 100 گرام زیرہ 66 ملی گرام آئرن پر مشتمل ہوتا ہے- دو سے تین چمچ کھانے سے آپ کی ایک دن کی آئرن کی مطلوبہ مقدار پوری ہوجاتی ہے- اور یوں آئرن کی کمی کی علامات اور وہ طبی حالتیں دور ہوجاتی ہیں جو اس کی وجہ سے ہوتی ہیں جیسے کہ تھکن٬ سستی٬ چکر آنا اور توانائی کی کمی وغیرہ-

وزن میں کمی کے لیے بہترین:


ماہرین کے مطابق روزانہ ایک چمچ زیرہ کھانے سے آپ اپنا وزن باآسانی کم کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی جسم کی چربی میں بھی کمی واقع ہوتی ہے- کھانے کے بعد ایک پیالہ دہی میں ایک چمچ زیرہ چھڑک کر کھائیے-

معیاری نیند:

بہترین عملِ انہضام گہری نیند کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ زیرہ ان دونوں ہی حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے- زیرہ میں melatonin نامی مادے کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جس کا براہ راست تعلق نیند کے نظام سے ہوتا ہے- اگر آپ کو پرسکون نیند میسر نہیں ہے تو اپنے رات کے کھانے میں زیرہ کا زیادہ استعمال کیجیے- سونے سے قبل مسلے ہوئے 2 سے 3 کیلوں کے ساتھ زیرہ مکس کر کے کھانے سے بھی گہری نیند آتی ہے-

سانس کے امراض:

سانس کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے زیرہ ایک مثالی غذا اور دوا کی حیثیت رکھتا ہے- بالخصوص دمے کے مریضوں کے لیے یہ انتہائی بہترین واقع ہوا ہے-

ذیابیطیس سے بچاؤ:

زیرہ خون میں شکر کی سطح کو مناسب سے رکھنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے- زیرہ ذیابیطیس کے مریضوں کے لیے بھی ایک بہترین دوا کا کام دے سکتا ہے- ذیابیطیس کے مریضہ زیرہ پانی میں شامل کر کے ابالیں اور اس کے بعد چھان کر پی لیں- زیرے سے تیار یہ چائے ان مریضوں کے لیے بےپناہ فائدہ مند ثابت ہوگی-

بڑھتی عمر کے اثرات:

زیرہ میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو کہ بڑھتی عمر کے اثرات کو روکتا ہے جیسے کہ جھریاں پڑنا٬ عمر کے ساتھ ساتھ جلد پر پڑنے والے دھبے یا پھر جلد کا لٹکنا وغیرہ- اس کے علاوہ زیرہ قبل از وقت عمر کے بڑھنے کی علامات کی روک تھام بھی کرتا ہے- غرض کہ زیرہ میں ایسے اجزاﺀ پائے جاتے ہیں جو کہ انسان کو ایک خوبصورت جلد مہیا کرتے ہیں-

خارش اور جسم کی گرمی:

اگر آپ جلد کی خارش اور جسم کی گرمی سے پریشان ہیں تو ابلتے ہوئے پانی میں تھوڑا سا زیرہ شامل کریں اور اس پانی سے نہائیں٬ آپ خود کو تروتازہ اور پرسکون محسوس کریں گے-

Zeera Ke 9 Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Zeera Ke 9 Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zeera Ke 9 Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Manahil  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3344 Views   |   29 Apr 2022
About the Author:

Manahil is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Manahil is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

زیرے کو معمولی نہ سمجھیں اس میں پوشیدہ ہماری صحت کے 9 ایسے حیرت انگیز راز جنہیں جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے

زیرے کو معمولی نہ سمجھیں اس میں پوشیدہ ہماری صحت کے 9 ایسے حیرت انگیز راز جنہیں جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ زیرے کو معمولی نہ سمجھیں اس میں پوشیدہ ہماری صحت کے 9 ایسے حیرت انگیز راز جنہیں جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔