سڑک پر پڑے یتیم بچے کو کوئی لے ہی نہیں رہا تھا۔۔ عبدالستار ایدھی اور یتیم بچہ، جو اب بیٹیوں کا والد ہے

دنیا کی سب سے بڑی فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کو یتیموں کا سہارا کہا جاتا تھا، کیونکہ ان کی یتیموں سے محبت ڈھکی چھپی نہ تھی۔

ایک واقعے نے ان کی یتیموں سے محبت خوب سب تک پہنچائی جب انہیں ایک یتیم بچہ ملا، بی بی سی کی جانب سے لالو کھیت کے بدر سے متعلق آرٹیکل پبلش کیا گیا تھا، جس کے مطابق سنہ 1985 میں کراچی میں ہونے والے لسانی ہنگاموں میں لالو کھیت کی ایک سڑک پر نومولود بچہ پڑا تھا، جسے چوکیدار سلیم نے اٹھا لیا۔

چوکیدار نے علاقے میں اس ڈیڑھ سالہ بچے کو اس کے پیاروں سے ملانے کی لاکھ کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکا، اور پھر تھک ہار بچے کو کورنگی ایدھی ہوم لے گیا، جہاں نومولود بچے کی پرورش ایدھی صاحب اور بلقیس ایدھی نے سنبھالی۔

یہ وہ وقت تھا جب کراچی میں دنگے فسار عروج پر تھے، ایسے میں کسی نومولود کا سڑک پر بچ جانا بھی غنیمت تھا، بہر حال اس نومولود بچے کا نام ایدھی صاحب نے بدر رکھا، بدر کی تعلیم و تربیت، پرورش ایدھی صاحب نے خود کی تھی۔

یہی وجہ تھی کہ بالغ ہونے کے بعد بدر کو یہ بھی بتایا تھا کہ اسے لالو کھیت کی ایک سڑک سے اٹھایا گیا تھا، جس کے بعد بدر نے اُس چوکیدار سمیت علاقے میں پوچھ گچھ بھی کی، مگر اسے اس کے خونی رشتے دار نہ مل سکے، اور اللہ کا شکر اداکر کے بدر ایدھی صاحب کے پاس آ گیا۔

یہ نوجوان آج 4 بچیوں کا باپ ہے، جس کا رشتہ بھی ایدھی صاحب اور بلقیس ایدھی نے خود کرایا تھا، اسے اپنا دوسرا بیٹا سمجھ کر پالا، اسے ہنر سکھایا اور اسکی شادی کرائی۔

ایدھی صاحب کے انتقال پر بدر کا ردعمل کچھ یوں تھا کہ مجھے ایسا لگ رہا تھا میں سچ مچ یتیم ہو گیا ہوں، میں ایدھی کو اپنا والد اور بلقیس اماں کو اپنی امی سمجھتا تھا۔

Bachy Ko Koi Le Nhe Raha Tha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bachy Ko Koi Le Nhe Raha Tha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachy Ko Koi Le Nhe Raha Tha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2621 Views   |   18 Apr 2023
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سڑک پر پڑے یتیم بچے کو کوئی لے ہی نہیں رہا تھا۔۔ عبدالستار ایدھی اور یتیم بچہ، جو اب بیٹیوں کا والد ہے

سڑک پر پڑے یتیم بچے کو کوئی لے ہی نہیں رہا تھا۔۔ عبدالستار ایدھی اور یتیم بچہ، جو اب بیٹیوں کا والد ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سڑک پر پڑے یتیم بچے کو کوئی لے ہی نہیں رہا تھا۔۔ عبدالستار ایدھی اور یتیم بچہ، جو اب بیٹیوں کا والد ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔