آلو بخارا کھا کر آپ صحت کے کون کون سے مسائل حل کر سکتے ہیں؟قدرت کا انمول تحفہ جس کے خواص جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔۔

قدرت نے اس قرمزی رنگت والے پھل کو خوب خوشنما بنایا ہے، یہ دیکھنے میں‌ اکثر آتشیں سرخ بھی نظر آتا ہے، اس کا چھلکا نرم اور اندر گودا ہوتا ہے ہر عمر کے فرد کی پسند آلو بخارا اپنے کھٹے میٹھے ذائقے کے باعث کھانے میں بہت پسند کیا جاتا ہے ۔
خشک آلو بخارا وٹامن کے، آئرن، فائبر، پوٹاشیم اور بیٹاکیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔آلو بخارے میں وٹامن اے، بی بھی پائے جاتے ہیں، لیکن یہ پھل وٹامن سی کا خزانہ ہے جو ہمیں کئی طبی مسائل اور پیچیدگیوں‌ سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
تحقیق کے کلینکل ٹرائلز میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 100 گرام آلوبخارے (خشک یا تازہ) ایک سال تک کھانے سے کہنی، زیریں ریڑھ کی ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق آئرن کی کمی کے سبب خون کے سرخ خلیات میں کمی واقع ہوتی ہے جو اینیمیا یعنی خون کی کمی کا سبب بنتی ہے، خشک آلو بخارے کا جوس جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

آلو بخارے کا آدھا کپ جوس جسم کو تین ملی گرام آئرن فراہم کرتا ہے، اس آلو بخارے کے متواتر استعمال سے خون کی کمی کے مسئلے سے باآسانی نمٹا جا سکتا ہے۔

آلو بخارا فائبر سے بھرپور پھل ہے، فائبر وہ جز ہے جو آنتوں کے افعال کو بہتر کر کے قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ایک آلو بخارے میں ایک گرام فائبر ہوتا ہے جو کہ جسم کے لیے مناسب مقدار ہے، اسی طرح اس میں موجود دیگر اجزاء بھی نظامِ ہضم کے مسائل پر قابو پانے کے لیے مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔

خشک آلو بخارا پوٹاشیئم سے بھرپور ہونے کے سبب دل کے مناسب افعال کو یقینی بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

پوٹاشیئم پٹھوں کی مضبوطی اور متاثرہ پٹھوں کو دوبارہ سے صحت مند بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اسی لیے ماہرینِ فٹنس کی جانب سے ورزش، تن سازی کرنے والے افراد کے لیے آلو بخارے کا استعمال سود مند قرار دیا جاتا ہے۔

پوٹاشیئم کے استعمال سے بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

خشک آلو بخارا وٹامن اے کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے، جن افراد کو بینائی کی کمزوری کی شکایت ہو اُن کے لیے آلو بخارہ بہترین دوا کا کردار ادا کرتا ہے، بشرطیہ کہ اسے روزانہ کی بنیاد پر کھایا جائے۔

خشک آلو بخارا ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی مدد دیتا ہے، ہڈیوں کی کمزوری یا بھربھرے پن کا مسئلہ کسی بھی عمر کے فرد کو لاحق ہوسکتا ہے دنیا بھر میں 20 کروڑ خواتین کو لاحق ہے اور 90 لاکھ خواتین سالانہ ہڈیوں کے فریکچر کا سامنا کرتی ہیں۔ صحت مند افراد اسے کھا کر ہڈیوں کو مزید 20 فیصد زیادہ مضبوط بناسکتے ہیں۔

یہ بالوں کی نشونما اور جلد کی خوبصورتی کے لیے بھی مفید ہے۔

آلو بخارا اینٹی آکسیڈنٹ کا حامل ہے یہ کینسر کے امکان کو ختم کرتاہے۔
یہ کولیسٹرول کی شرح کو کم کرتا ہے اور جگر کی صحت کیلئے اکسیر مانا جاتا ہے۔
اس کا مزاج سرد تر ہے اور اس طرح جسم کی گرمی اور خشکی دور کرتا ہے، پیاس کو بجھاتا ہے اور بدن کی حدت میں نافع ہے۔ گرمی کی وجہ سے بعض حضرات کے سر میں درد ہوجاتا ہے اس صورت میں آلو بخارا کھائیں۔
موسم گرما میں قے اور متلی کا مؤثر علاج ہے۔ اس موسم میں خون میں جوش ہوتا ہے جس سے پھوڑے پھنسیاں اور خارش جیسے عوارض لاحق ہوجاتے ہیں، آلو بخارا ان عوارض کا علاج ہے۔
صفرا میں بھی مفید ہے۔ پھل کے طور پر آلو بخارا پانچ سے دس دانے کھائیں۔ دس دانے کھانے سے آسانی سے اجابت ہوتی ہے۔ آلو بخارا معدہ کی تیزابیت اور جلن کیلئے فائدہ مند ہے۔

جن لوگوں کو پیشاب میں یورک ایسڈ یا تیزابی مادّوں کی زیادہ مقدار خارج ہوتی ہو انہیں آلو بخارا استعمال کرنا چاہیے، خشک ہونے سے اس کے غذائی اجزاء اور وٹامن ضائع نہیں ہوتے۔ طب یونانی میں خشک آلو بخارا دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

Khushk Alu Bukhara Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khushk Alu Bukhara Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khushk Alu Bukhara Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5785 Views   |   23 Feb 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

آلو بخارا کھا کر آپ صحت کے کون کون سے مسائل حل کر سکتے ہیں؟قدرت کا انمول تحفہ جس کے خواص جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔۔

آلو بخارا کھا کر آپ صحت کے کون کون سے مسائل حل کر سکتے ہیں؟قدرت کا انمول تحفہ جس کے خواص جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آلو بخارا کھا کر آپ صحت کے کون کون سے مسائل حل کر سکتے ہیں؟قدرت کا انمول تحفہ جس کے خواص جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔