Arkun Nisa Pain Treatment and Tips in Urdu

عرق النساء ٹانگ کا درد ہے جو ریڑھ کی ہڈی کے نچلے حصے میں نروز کے دبنے سے ہوتا ہے۔یہ درد نروز کی جڑوں سے ( جو ریڑھ کی ہڈی کے دونوں جانب ہوتی ہیں)اٹھتا ہے۔اور شیاٹک نروز (جو ران تک جاتی ہیں)میں داخل ہو جاتا ہے۔ جس سے ٹانگ میں شدید درد ہوتا ہے۔عام طور پر یہ درد صرف ایک ٹانگ میں محسوس کیا جاتا ہے۔


گھریلو علاج

اکثر لوگوں کا خیال ہے کچھ گھریلو تدابیر اپنانے سے بھی اس درد میں فرق پڑتا ہے۔ جیسا کہ ایک دو دن آرام کرنے سے تکلیف کم ہوتی ہے۔ لیکن زیادہ آرام بھی تکلیف میں اضافہ کر سکتاہے۔ ایسی کچھ تدابیر جو عرق النساء میں فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔

برف سے سکائی

شروع میں برف کی سکائی سے آرام مل جاتا ہے۔ برف کے ٹکڑے کسی تھیلی میں ڈال کر تولیے میں لپیٹ کر بیس منٹ تک درد کی جگہ رکھنے سے آرام آتا ہے۔
گرم سکائی

دو تین دن بعد درد والے حصے پر گرم سکائی کریں۔ اس کے لیے گرم پانی کی تھیلی ، گرم لیمپ یا گرم پیڈ استعمال کریں۔ اگر درد مستقل رہے تو ایک دفعہ گرم اور ایک دفعہ ٹھنڈی سکائی کریں ۔
کھنچاؤ

کمر کے نچلے حصے میں کھنچاؤ پیدا کرنے والی ورزش کرنے سے بھی آپ بہتر محسوس کریں گے ۔ اس طرح نروز کے دباؤ میں کمی آئے گی۔ ورزش کے دوران جھٹکے سے اٹھنے اور مڑنے سے بچیں۔اور اس کھنچاؤ کو تیس سیکنڈز تک قائم رکھیں۔
فوری استعمال کی دوائیں

درد کی دوائیں یعنی بروفن اور نیپروکسن سوڈیم عرق النساء کے درد میں کمی لاتی ہیں۔
دوسرے علاج

کمر کے درد کے لیے کچھ دوسرے علاج بھی کیے جاتے ہیں۔
اکو پنکچر

اکو پنکچر میں ماہرین آپ کی جلد کے مخصوص حصوں میں بہت باریک سوئیاں گھساتے ہیں ۔ کچھ تحقیقات اس علاج کو کمر درد کے لیے کامیاب قرار دیتی ہیں۔جبکہ باقی اسے بے فائدہ قرار دیتی ہیں ۔ اگر آپ اکو پنکچر کرانا چاہتے ہیں تو کسی لائسنس یافتہ ماہر کا انتخاب کریں جو اس شعبے میں تربیت یافتہ ہو۔
کائرو پریکٹک

اس تھیراپی میں ماہرین ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کو صحیح طرح بٹھاتے ہیں تاکہ ریڑھ کی ہڈی صحیح انداز میں حرکت کر سکے۔ اس کا مقصد ریڑھ کی ہڈی کی حرکت کو صحیح بنانا ہے۔تاکہ ریڑھ کی ہڈی اپنا کام بہتر طریقے سے انجام دے اوردرد سے نجات حاصل ہو سکے۔یہ علاج ایک حد تک کمر کے درد کے لیے مفید ہے۔لیکن پھیلنے والے درد میں اتنا فائدہ مند نہیں ہے۔
احتیاط

عرق النساء سے بچنے کے لیے کچھ احتیاط کی جا سکتی ہیں۔
باقاعدہ ورزش

اپنی کمر کو مضبوط بنانے کے لیے پیٹ اور کمر کے پٹھوں پر بھرپور توجہ دیں۔ کیونکہ یہ جسمانی وضع میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اپنے ڈاکٹر سے جسمانی ورزش کے لیے مشورہ لیں۔
صحیح انداز میں بیٹھیں

ایسی نشست کا انتخاب کریں جو آپ کی کمر کے نچلے حصے کے لیے آرام دہ ہو۔ چھوٹا تکیہ یا تولیہ لپیٹ کر کمر کے پیچھے رکھ لیں۔ کولہوں اور گھٹنوں کو لیول میں رکھیں۔
جسم کے لیے اچھا طرز عمل اختیار کریں

اگر آپ کو زیادہ دیر تک کھڑے رہنا پڑتا ہے تو آپ اپنے پیروں کو باری باری کسی اسٹول یا چھوٹے ڈبے پر رکھتے رہیں۔ جب کوئی بھاری چیز اٹھائیں ۔ اچھی طرح جھک کر اٹھائیں۔ جھکنے اور اٹھنے میں کمر کو سیدھا رکھیں اور صرف گھٹنوں کو موڑیں۔وزن کو اپنے جسم کے قریب رکھیں ۔ ایک ساتھ وزن اٹھانے اور مڑنے سے گریز کریں ۔ اگر وزن بھاری ہو تو کسی کے ساتھ مل کر اٹھائیں۔

Arq un nisa is a type of pain which arises in the lower part of spinal bone. It occurs due to pressed nerves. It is one of the most severe pains that affect humans. People believe that it can be relieved at home with the help of some household remedies. Whereas some people go for the proper treatment of the pain.

There are many things to know. Here are some tips and treatment for Arqunnisa pain in Urdu. Read and know worthy tips about ark un nisa.

Arq Un Nisa Tips

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Arq Un Nisa Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Arq Un Nisa Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13212 Views   |   27 Jul 2016
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Arkun Nisa Pain Treatment and Tips in Urdu

Arkun Nisa Pain Treatment and Tips in Urdu ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Arkun Nisa Pain Treatment and Tips in Urdu سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔