چاول میں شیمپو ملائیں اور بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں ۔۔۔ انوکھی ٹپ کے ایسے فائدے جو آپ کے ہزاروں روپے بچا سکتے ہیں

چاول ہر ہفتے ہی تقریباً ہر گھر میں بنتے ہیں، ان کی افادیت سے سب ہی واقف ہیں۔ ہم بھی آپ کو چاولوں کی کبھی کوئی زبردست سی ریسیپی بتاتے ہیں تو کبھی کوئی بیوٹی ٹپ، کبھی بالوں کے لئے استعمال کرنے کا طریقہ تو کبھی خود کو خوبصورت بنانے کے لئے بیوٹی ماسک بنانا بتا دیتے ہیں۔
آج ہم آپ کو چاول کی ایک نئی ٹپ بتانے جا رہے ہیں جو شاید آپ نے پہلے استعمال نہ کی لیکن آج ضرور استعمال کیجیے گا تاکہ رزلٹ سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکیں۔

٭ چاول میں شیمپو ڈال کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟

چاول:

چاول میں وٹامن، کیلشیئم، پوٹاشیئم، زنک، سلفیٹ، المونیم، فائبرز، آئرن اور فولک ایسڈ پایا جاتا ہے۔

شیمپو:

شیمپو میں وٹامنز اے، بی، سی، ڈی، ای اور او کے مرکبات سمیت، اینٹی فنگس، اینٹی بائیوٹک اجزات کا مجموعہ پایا جاتا ہے۔چاول میں شیمپو ملا کر استعمال کرنے سے بالوں میں مضبوطی پیدا ہوتی ہے، یہ لچکدار اور گھنے ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چاول اور شیمپو ان دونوں چیزوں میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو ایک ساتھ ملنے سے بالوں کی نشوونما کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ چاولوں میں پانی کی مقدار سب سے زیادہ ہوتی ہے اور ہمارے بالوں کو بظاہر تو پانی کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی لیکن ان کی جڑوں اور فولیکلز کو ایک خاص مقدرا میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے جن کا حصول چاول کے ذریعے لینا فائدے مند ہے۔

استعمال کرنے کا طریقہ:

٭ ایک پیالی چاول کو اچھی طرح بھگو لیں۔
٭ اب پانی سمیت ان چاولوں کو اچھی طرح ابالیں اور اس میں 2 سے 3 لونگ شامل کردیں۔
٭ 15 سے 20 منٹ بعد چاول کو الگ کردیں اور پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں۔
٭ جب پانی ٹھنڈا ہو جائے تو اسے دوبارہ نیم گرم آنچ پر رکھیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک پانی گاڑھا نہ ہونے لگے۔
٭ جوں ہی پانی گاڑھا ہونے لگے اس میں 2 چمچ شیمپو (کوئی بھی جو آپ استعمال کرتے ہیں) شامل کیجیے اور پھر اس کو 2 سے 3 منٹ تک مکس کرلیں۔
٭ جب یہ ٹھنڈا ہو جائے تو بالوں میں آدھے گھنٹے یا 1 گھنٹے کے لئے لگائیں۔
٭ خُشک ہونے پر دھو لیں۔

حساس جلد کے لئے:

اگر آپ کی جلد حساس ہے تو آپ شیمپو کی جگہ بے بی آئل اور بے بی شیمپو کا استعمال کیجیے اس سے جلد بھی متاثر نہیں ہوگی اور بالوں کی مضبوطی بھی ہوگی۔

کون استعمال نہ کرے؟

وہ لوگ جن کے سر میں خشکی کے زخم ہوگئے ہیں وہ اس نسخے کو استعمال نہ کریں۔

Chawal Main Shampoo Milane Ke Fayde

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Chawal Main Shampoo Milane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chawal Main Shampoo Milane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4245 Views   |   21 Aug 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

چاول میں شیمپو ملائیں اور بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں ۔۔۔ انوکھی ٹپ کے ایسے فائدے جو آپ کے ہزاروں روپے بچا سکتے ہیں

چاول میں شیمپو ملائیں اور بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں ۔۔۔ انوکھی ٹپ کے ایسے فائدے جو آپ کے ہزاروں روپے بچا سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چاول میں شیمپو ملائیں اور بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں ۔۔۔ انوکھی ٹپ کے ایسے فائدے جو آپ کے ہزاروں روپے بچا سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔