جیسے جیسے سردی کا موسم آتا ہے تو میدانی علاقوں سمیت ملک بھر کے تمام شہروں میں مضرِ صحت ہوا چلنے لگتی ہے اور ہر طرف اسموگ پھیل جاتی ہے لیکن یہ موسم اپنے ساتھ دمے سے متاثرہ مریضوں کے لئے مشکلات بھی ساتھ لاتا ہے۔
ایسے میں دمے سے کس طرح بچاؤ ممکن ہے آج ہم آپ کو اس کے چند آسان طریقے بتائیں گے، آیئے تو پھر شروع کرتے ہیں لیکن پہلے یہ جان لیں کہ دراصل دمہ کیا ہے اور اس کی علامات کیا ہیں۔
دمہ کیا ہے؟
دمہ سانس کی بیماری ہے جسے طبی زبان میں ایزما (Asthma) کہا جاتا ہے۔ میڈیکل سائنس میں کہا جاتا ہے کہ دمہ پھیپھڑوں کی دائمی بیماری ہے۔ اس میں سانس کی نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں اور مریض کوسانس لینے میں دشواری محسوس ہوتی ہے۔/p>
• دمہ کی علامات
تھوڑی سی حرکت سے سانس پھول جانا اوربحال ہونے میں بہت وقت لگنا، سینے کی جکڑن، سانس لینے میں تکلیف، سانس لینے کے دوران ’سیٹی‘ کی آواز آنا، کھانسی، رات اور صبح کے اوقات میں ان علامات میں زیادتی ہونا جبکہ اسموگ والے موسم میں سانس لینا بےحد دشوار ہو جاتا ہے۔
/p>
خشک موسم میں دمے سے بچاؤ کے طریقے
• چھوٹی چھوٹی چیزوں سے پرہیز کر کے آپ خود کو دمے سے محفوظ رکھ سکتے ہیں اور جو لوگ پہلے ہی اس مسئلے کا شکار ہیں انہیں بےحد احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔
• دمے سے متاثرہ مریض کو سگریٹ نوشی سے گریز کرنا چاہیئے اور ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھنے سے گریز کرنا چاہیے جو شگریٹ نوشی کرتے ہوں۔
• دمے سے متاثرہ مریض کو باہر جاتے وقت فیس ماسک کا لازمی استعمال کرنا چاہیے، تاکہ مضر صحت اور خشک ہوا سے بچا جا سکے۔
• دمہ زیادہ تیز چلنے اور بھاگنے سے بھی اچانک اٹیک کرتا ہے اس لئے دمے سے متاثرہ مریض کو زیادہ تیز چلنے اور بھاگنے سے گریز کرنا چاہیئے۔
• پالتو جانور گھر سے دور کر دیں اور کوشش کریں کہ ایسی جگہ نہ جائیں جہاں جانور ہوں۔
• جس بھی کمرے میں آپ زیادہ رہتے ہوں اس کمرے میں قالین یا کارپیٹ بچھانے سے گریز کریں۔
• کچن اور واش رومز کی صفائی میں کیمیکل اور بلیچ استعمال نہ کریں یا خود ایسے کاموں کو کرنے سے پرہیز کریں۔
• روزانہ صبح اور رات میں لازمی گرم پانی کی بھانپ لیں تاکہ آپ کی سانس کی نالی کی سوزش کم ہو سکے اور بیکٹیریاز کا خاتمہ وہ جائے۔
• دمہ سے متاثرہ افراد اور دمہ جیسے بیماری سے بچنے والوں کو سرد اور خشک موسم میں گرم گرم قہوہ پینا چاہیے تاکہ ان کے سینے کی جکڑن دور ہو سکے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Smog Ke Doran Dama Se Kese Bachain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Smog Ke Doran Dama Se Kese Bachain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
اسموگ والے موسم میں دمہ سے کیسے بچا جائے؟ جانیئے چند دمہ سے بچنے کے لئے چند ممکن طریقے
اسموگ والے موسم میں دمہ سے کیسے بچا جائے؟ جانیئے چند دمہ سے بچنے کے لئے چند ممکن طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اسموگ والے موسم میں دمہ سے کیسے بچا جائے؟ جانیئے چند دمہ سے بچنے کے لئے چند ممکن طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔