زعفران، کیسر کو انگریزی میں Saffron بھی کہتے ہیں ۔زعفران میں وٹامن اے، وٹامن سی، پوٹاشیم، میگنیشیم، فاسفورس، سلینیم اور زنک پایا جاتا ہے۔ زعفران کے پودے وادی کشمیر میں لگائے جاتے ہیں ۔اس پر نہایت خوبصورت پھول اگتے ہیں جن کو توڑ کر زعفران حاصل کیا جاتا ہے، زیادہ تر لوگ اس کو کاروبار کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
اس کا پودا پنتالیس سینٹی میٹر ہوتا ہے اور یہ پیاز سے ملتا جلتا ہے۔زعفران کی کاشت اونچے اونچے ٹیلوں پر کی جاتی ہے تاکہ وہاں پانی کا ٹھہراؤ نہ ہو- زعفران کا استعمال ہربل ادویات میں کیا جاتا ہے اور اس سے تیار شدہ ادویات نہایت قیمتی ہوتی ہیں کیونکہ یہ بیش قیمت بوٹی ہے۔ زعفران نہ صرف کشمیر بلکہ مصر، ایران، سپین، شام اور اٹلی میں بھی کاشت کیا جاتا ہے۔
زعفران کے پودے میں پھولوں سے زعفران حاصل کیا جاتا ہے یہ چھوٹی چھوٹی کونپل نما جو ریشے کی مانند مالٹا رنگ کی ہوتی ہیں۔ بعد میں ان کونپلوں یا ریشوں کو خشک کر لیا جاتا ہے۔ بس زعفران تیار ہے۔
زعفران کی تیاری یا کاشت ان علاقوں میں کی جاتی ہے جہاں نہ زیادہ سردی پڑے اور نہ زیادہ گرمی پڑتی ہو۔ہمارے کسان اس کو نہایت کم قیمت پر کاشت کر سکتے ہیں لیکن اس پودے کا خیال بہت زیادہ رکھنا پڑتا ہے۔ زعفران کو اگر کھانوں میں استعمال کیا جائے تو بہت لذیز کھانے تیار ہوتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ پرانے زمانوں میں زعفران کو کپڑے رنگنے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ سب سے زیادہ اور کم قیمت میں صرف ایرانی زعفران ملتا ہے۔ اور یہ ایران میں ہی سب سے زیادہ مقدار میں کاشت بھی کیا جاتا ہے۔ ایک سو پچاس پتیوں سے صرف ایک گرام زعفران حاصل کیا جاتا ہے۔اس کی فصل کو کم پانی دیا جاتا ہے صرف سال میں دو دفعہ ہی پانی دیا جاتا ہے۔ ایک دفعہ فصل تیار ہونے سے پہلے اور ایک بار فصل کو کاٹنے سے پہلے دیا جاتا ہے۔
زعفران کے فوائد:
٭زعفران گردے، مثانے اور جگر کو قوت دیتا ہے۔
٭زعفران بخار کی حالت میں دن میں دو بار پانی میں ملا کر کھلایا جائے تو بخار اتر جاتا ہے۔
٭زعفران گردے کے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔
٭زعفران خارش ہونے کی صورت میں فائدہ مند ہے۔
٭زعفران بوجھل طبیعت میں تقویت دیتا ہے۔
٭زعفران کے استعمال سے بلغم کا اخراج بآسانی ہو جاتا ہے۔
٭زعفران کا استعمال اگر آنکھوں میں کیا جائے تو سرخی اور درد سے نجات مل جاتے ہے۔
٭زعفران عورتوں میں اگر حیض رک رک کر آتے ہوں تو دینا مفید ہے۔
٭زعفران پیشاب کی رکاوٹ میں دینا فائدہ مند ہے۔
٭زعفران شوگر کے مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
٭زعفران کا شربت بنا کر حاملہ خواتین کو پلایا جائے تو فائدہ مند ہوگا۔
٭زعفران بھوک کی کمی کو دور کرتا ہے اور ہاضمہ بھی درست رکھتا ہے۔
٭زعفران تشنج میں بھی مفید ہوتا ہے۔
٭زعفران ڈپریشن میں بھی مفید پایا گیا ہے۔
٭زعفران الزائمر میں فائدہ مند ہے۔
٭زعفران ہماری یاداشت کو بڑھاتا ہے۔
٭زعفران وزن کم کرنے میں بھی ہمارا مددگار ہے۔
٭زعفران گوہانجنی پر لگایا جائے تو ٹھیک ہو جاتی ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Zafran Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zafran Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Dr Ch Tanweer Sarwar is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Dr Ch Tanweer Sarwar is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
زعفران کے متاثرکن طبی فوائد
زعفران کے متاثرکن طبی فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ زعفران کے متاثرکن طبی فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔