کچھ دنوں پہلے ایک خاتون نے ہم سے سوال پوچھا کہ ۔۔ حبا بخاری اور ان کے شوہر نے بچے سے متعلق کیا انکشاف کردیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری اور آرز احمد کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

اداکارہ حبا بخاری نے فیملی پلاننگ کے بارے میں سوال پر کہا کہ ان کی شادی کے 6 ماہ بعد یوٹیوب پر بچہ ہوگیا تھا اور بچے کی تصاویر بھی گردش کرنے لگی تھیں۔

اداکارہ حبا بخاری اپنے شوہر اور ساتھی اداکار آرز احمد کے ہمراہ نادیہ خان کے رمضان ٹرانشمیشن میں شرکت کی جہاں ان سے فیملی پلاننگ سے متعلق سوال کیا گیا۔

آرز احمد نے کہا کہ اہلخانہ کی طرف سے ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہے، لیکن لوگوں کو ہمارے بچے کی بہت فکر ہے، کچھ دنوں پہلے ایک خاتون نے ہم سے سوال پوچھا کہ ’کیا بچہ ہوگیا؟‘ جس پر میں نے کہا کہ ’یوٹیوب پر ہوگیا ہے، ہمارا اصل میں نہیں ہوا، یوٹیوب پر تو ہماری بے لاتعداد اولادیں ہوگئی ہیں۔

اسی بار پر حبا بخاری نے کہا کہ یوٹیوب پر ڈھیروں ویڈیوز ہیں جن پر کسی اور بچے کی تصویر لگا کر دعوے کیے جارہے ہیں کہ ان کے ہاں پہلی اولاد پیدا ہوگئی ہے لیکن اصل میں یہ سب جعلی خبریں ہیں۔

حنا بخاری نے کہا کہ شادی کے 6 ماہ بعد یوٹیوب پر ان کا بچہ ہوگیا تھا، تصاویر بھی لگا دی گئی تھیں، یہاں تک کہ یہ بھی لکھا تھا کہ آرز نے اپنے بچے کا شاندار استقبال کیا اور اپنی سالیوں کو تحفے میں ہیرے کی انگوٹھیاں اور جواہرات دیے ہیں۔

جس پر میزبان نادیہ خان نے ایک بار پھر اصرار کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ ’فیملی پلاننگ کا کیا سوچا ہے؟‘ جس پر آرز خان نے جواب دیا کہ ’اس سوال کا بہترین جواب یہ ہے کہ جب اللہ کو منظور ہوگا۔‘ اور ساتھ ہی انہوں نے حبا بخاری سے اپنے بچوں کی ماں بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ حبا بخاری نے ساتھی اداکار آرز احمد سے جنوری 2022 میں شادی کی تھی، دونوں کے درمیان شادی سے قبل کچھ عرصے تک تعلقات رہے تھے۔

Youtube Per Hamara Bacha Hogya Tha Hiba Bukhari

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Youtube Per Hamara Bacha Hogya Tha Hiba Bukhari and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Youtube Per Hamara Bacha Hogya Tha Hiba Bukhari to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2053 Views   |   08 Apr 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کچھ دنوں پہلے ایک خاتون نے ہم سے سوال پوچھا کہ ۔۔ حبا بخاری اور ان کے شوہر نے بچے سے متعلق کیا انکشاف کردیا؟

کچھ دنوں پہلے ایک خاتون نے ہم سے سوال پوچھا کہ ۔۔ حبا بخاری اور ان کے شوہر نے بچے سے متعلق کیا انکشاف کردیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کچھ دنوں پہلے ایک خاتون نے ہم سے سوال پوچھا کہ ۔۔ حبا بخاری اور ان کے شوہر نے بچے سے متعلق کیا انکشاف کردیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔