ہم انسانوں کو یادیں کبھی نہیں بھولتیں، چاہے پھر وہ بچپن کی ہوں یا پھر اپنے سب سے بڑے دن شادی کی۔ تو بالکل ایسے ہی ایک مشہور شخص کی تصویر لے کر ہم آپ کے سامنے پیش ہوئی ہیں جنہیں پہچان پانا آسان نہیں۔

دیکھنے میں تو لگتا ہے کہ جیسے یہ کسی عام سے جوڑے کی تصویر میں ایسا ہے نہیں کیونکہ یہ کوئی اور نہیں بلکہ ملک کے مشہور مرحوم اداکار وحید مراد اور ان کی اہلیہ کی تصویر ہے۔
جو انہوں نے شادی کے وقت کھینچوائی تھی۔ اس وقت اس تصویر کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے اور پسند بھی کیوں نہ کیا جائے آج سے کئی سال پہلے بھی یہ انتہائی خوبصورت لگ رہے تھے۔

تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ہمارے چاکلیٹی ہیرو نے گولڈن رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ ان کی اہلیہ نے روایتی الال رنگ کا لباس ہی پہننا پسند کیا۔
یاد رہے کہ یہ وہ واحد ہیرو ہیں کہ آج ان کے انتقال کے 27 سال بعد بھی لوگ ان کے دیوانے ہیں، ان کی مقبولیت کا سب سئ بڑا ثبوت یہ ہے کہ ان کے کپڑے پہننے کا انداز اور بالوں کا انداز نوجوانوں میں خوب مقبول تھا۔