شوگر ایک خاموش قاتل۔۔۔ جانیں 5 ایسی غذائیں جو اس کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کریں

ماہرینِ ذیابطیس شوگر کو خاموش قاتل کہتے ہیں کیونکہ کسی بھی عام شخص کو فوراً سے نہیں ہوتا، اس کی تشخیص زیادہ تر اس وقت ہوتی ہے جبکہ انسان کا شوگر کافی حد تک بڑھ چکا ہو۔ اس میں ہمارا جسم گلوکوز کو استعمال نہیں کرپاتا اور یوں خون میں گلوکوز کی مقدار ضرورت سے زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ ہمارا لبلبہ انسولین بنانا چھوڑ دیتا ہے یا پھر اس کی مقدار میں کمی آجاتی ہے اور یوں شوگر کا مرض لاحق ہوتا ہے۔ ایک عام خیال ہے کہ زیادہ میٹھا کھانے سے شوگر ہوتا ہے، یہ بات کسی حد تک درست بھی ہے مگر بہت زیادہ ذہنی دباؤ، موٹاپا، ہاتھوں پیروں کی جلد کا اچانک سے سخت ہونا، گردن کی جلد میں سختی اور تناؤ، نیند اور تھکاوٹ کی زیادتی یا نظر کمزور ہونا بھی ہیں۔

شوگر کنٹرول کرنے کے لئے مختلف قسم کی دوائیں اور سپلیمنٹس تو سب ہی استعمال کرتے ہیں۔ لیکن ان کے ساتھ گھر میں استعمال ہونے والی چند عام غذائیں بھی بہت مفید ہیں جن کا استعمال ماہرین کی نظر میں شوگر کنٹرول کرنے کے لئے دواؤں سے زیادہ مفید ہے۔

5 غذائیں:

• ایلوویرا:
ایلو ویرا خون میں تیزی سے بڑھتی ہوئی شوگر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں فائٹوسٹرولس پایا جاتا ہے، جو ذیابیطس کو کنٹرول کرتا ہے۔ ایک چمچ ایلو ویراجیل، آدھا چمچ ہلدی، اور آدھا چمچ تیز پات کا پاؤڈر مکس کرکے نیم گرم پانی سے پھانک لیں۔ اس کو دن میں دو بار کھانے سے پہلے استعمال کرنا مفید ہے۔

• دارچینی:
دارچینی لبلبے میں بننے والے انسولین کی مقدار کو بڑھاتی ہے۔ اس میں بائیوایکٹیو اجزاء پائے جاتے ہیں جوکہ اس مرض کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ خالی پیٹ ایک چمچ دار چینی کا پاؤڈر نیم گرم پانی کے ساتھ کھانے سے میٹا بولزم بھی تیز ہوتا ہے اور شوگر بھی کم ہوتی ہے۔

• میتھی:
میتھی کا استعمال شوگر کے علاج کے لیے مفید ہے اس میں فائبر پایا جاتا ہے جو خون میں شوگر کی مقدار کو بڑھنے سے روکتا ہے۔۔ اس کے تازہ پتوں کو پیس کر ایک گلاس پانی کے ساتھ نہار منہ استعمال کرنا سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔

• ٹماٹر:
رسرچ جنرل آف نیوٹریٹنٹس کی رپورٹ کے مطابق: ٹماٹروں میں وٹامن اے، سی، پوٹیشیم، لو کیلوریز، فولک ایسڈ، سوڈیم اور فولاد کی موجود ہے جو ذیابیطس کو کم کرنے کے لیے مفید ہے۔ ٹماٹر کے جوس میں نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ملا کر نہار منہ پئیں اس سے آپ کی شوگر کنٹرول ہوجائے گی۔

• امرود:
امرود کا گلائسیمک انڈیکس کم ہوتا ہےاور اس میں فائبر، اینٹی آکسڈینٹس، الفا گلوکو سائیڈیز پائے جاتے ہیں جو کہ عمومی طور پر شوگر کو بڑھنے سے روکتا ہے اور بلڈ شوگر کی سطح کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ امرود کے پتے دھو کر ایک گلاس تازہ پانی میں ڈال کر رات بھر چھوڑ دیں اور صبح خالی پیٹ یہ پانی پی لیں۔ اس کو روزانہ استعمال کریں۔ اس سے شوگر اور وزن دونوں کم ہو جائیں گے۔ ؎

Sugar Control Karne Wali Ghiza

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sugar Control Karne Wali Ghiza and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sugar Control Karne Wali Ghiza to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   11240 Views   |   26 Feb 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شوگر ایک خاموش قاتل۔۔۔ جانیں 5 ایسی غذائیں جو اس کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کریں

شوگر ایک خاموش قاتل۔۔۔ جانیں 5 ایسی غذائیں جو اس کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوگر ایک خاموش قاتل۔۔۔ جانیں 5 ایسی غذائیں جو اس کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔