روزانہ رات میں یہ کریم لگائیں ۔۔ موسم کی وجہ سے چہرے کی ڈرائی اور کالی جلد کو صاف بنائیں

رات کو سونے سے پہلے منہ کو اچھی طرح دھو کر سونا چاہیئے اس سے جلد تازہ اور جراثیم سے پاک ہو جاتی ہے۔ اور اس کے بعد اکثر خواتین نائٹ کریم کا استعمال کرتی ہیں۔ مگر ان کریمز سے ہر کسی کو فائدہ نہیں ہوتا کیونکہ سب کہ جلد کے خواص یکساں نہیں ہوتے۔
اگر آپ بھی چاہتی ہیں کہ اس سردی نائٹ کریم آپ کو بھرپور فائدہ دے تو اپنی جلد کے حساب سے یہ کریم خود ہی بنا لیں اور استعمال کریں۔

طریقہ:

آئلی جلد کے لئے:

ایک لیموں کا رس، ایک چمچ گلاب کا عرق، ایک چمچ گلیسرین اور ایک چمچ خشک دودھ کا پاؤڈر مکس کریں اور اس کو لوشن کی طرح بنا کر کسی بوتل میں رکھ لیں۔ اس کو روزانہ رات کو لگائیں اور صبح اٹھ کر پانی سے منہ دھو لیں۔

خشک جلد کے لئے:

ایک لیموں کا رس، ایک چمچ گلاب کا عرق، ایک چمچ گلیسرین، ایک چمچ لیکوئیڈ دودھ اور آدھا چمچ انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح مکس کریں اور جلد پر لگا کر سو جائیں پھر صبح نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں۔ اس کو بنا کر کسی بوتل میں نہ رکھیں بلکہ روزانہ بنائیں اور روزانہ جلد پر لگا لیں۔ کیونکہ انڈے کی زردی ایک دن بعد اثر نہیں دکھا سکے گی۔

فائدہ:

یہ نائٹ کریم آپ کی جلد کو موائسچرائز رکھے گی، آئلی جلد کا اضافی آئل کنٹرول کرنے اور خشک جلد کو ڈی ہائیڈریٹ کرنے میں مدد دے گی۔ اس میں شامل لیموں، گلیسرین اور دودھ آپ کی سکن ٹون کو بھی بہتر کریں گی ساتھ ہی یہ پیپ والے دانوں کا پس نکالنے میں بھی بہتر کام کرے گی۔

By Hiba  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3032 Views   |   16 Nov 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about روزانہ رات میں یہ کریم لگائیں ۔۔ موسم کی وجہ سے چہرے کی ڈرائی اور کالی جلد کو صاف بنائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (روزانہ رات میں یہ کریم لگائیں ۔۔ موسم کی وجہ سے چہرے کی ڈرائی اور کالی جلد کو صاف بنائیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.