کیا آپ کے گھر میں دارچینی موجود ہے؟ جانیئے دارچینی سے متعلق ایسے حقائق جو اس سے پہلے آپ نہیں جانتے ہوں گے

دار چینی ایک قدیم خوشبو دار جڑی بوٹی ہے جو مصالحے کے طور پر استعمال ہوتی ہے، یہ پراثر دوا بھی ہے ۔ روایتاً اسے ٹھنڈ، فلو اور نظام ہاضمہ کے مسائل کے حل کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ معطر اور خوشبو دار دارچینی مشرق اور مغرب کے درمیان ہونے والی مصالحہ جات کی تجارت میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔ عرب تاجر جن کے ذریعے یونان ٗ روم اور دیگر ممالک اس سے متعارف ہوئے اسے کہرفا کے نام سے پکارتے تھے جو ایک بے مثال درخت کی چھال ہے ۔ بائبل اور یہودیوں کی مذہبی کتاب میں بھی اسی کا ذکر ہے ۔ قدیم مصری اسے فرعونوں کی لاشوں کو حنوط کرنے کے لئے استعمال کرتے تھے ۔ صدیوں سے بطور خوشبو باورچی خانے کے مقبول ترین مصالحے کے علاوہ دار چینی کی طویل تاریخ زخم مندمل کرنے والی جڑی بوٹی کے طور پر بھی ہے ۔ سن 2700 قبل مسیح سے بھی پہلے دار چینی قدیم طریقہ علاج میں ناک کی بند رکاوٹوں اور بلغمی کھانسی سے آرام حاصل کرنے کے لئے استعمال کی جاتی تھی اس کے بہت سے روایتی استعمالات کو اب جدید سائنس کی تائید حاصل ہے ۔ماہرین کے مطابق اصلی دار چینی کا درخت سولیمن ذائیلینیم ہے جو سری لنکا میں پایا جاتا ہے ۔

طبی اہمیت:۔ اگرچہ دار چینی کو باورچی خانے کے بہترین خوشبو دار مصالحے کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن اس میں صحت یاب کرنے کی ممتاز اور قابلِ ذکر خصوصیات موجود ہیں ۔ یہ جریان خون، فلو، بخا، رافع ریاح ، متلی اور خرابی معدہ کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور مرض کو روکنے والی بہترین دوا ہے ۔ یہ آنتوں میں سے گیس خارج کرنے میں مدد دیتی ہے۔ دار چینی کا بدہضمی اور زخموں کو مندمل کرنے کا روایتی استعمال جدید سائنس سے بھی تائید پاچکا ہے ۔ بہت سے دوسرے پکانے والے مصالحہ جات کی طرح یہ بھی طاقت ور جراثیم کش ہے۔ یہ مختلف اقسام کے بیکٹریا،فنگس اور وائرس کا خاتمہ کرسکتی ہے ۔

گلے کے مسائل کے لئے اکسیر دوا : روایتی چینی ڈاکٹر اور بھارتی طبیب صدیوں سے دار چینی کو اکثر ادرک کے ساتھ ملا کر عملِ تنفس کے مسائل خصوصاً کھانسی ،حلق کی جھلی کی سوجن اور دمہ کے علاج کے لئے تجویز کرتے ہیں ۔ یہ خوشبو دار مصالحہ جسمانی اور ذہنی تھکن ، ڈپریشن، فلو اور مختلف وائرل انفیکشن سے نجات دلانے میں مددگارثابت ہوتا ہے ۔ یہ جسم کو ہلکا پھلکا اورذہن کو پُرسکون کرتا ہے ۔ اندرونی طور پر تحریک پیدا کرنے والی دار چینی جسم کوگرم رکھتی ہے ۔ قوت حیات کو بڑھاتی ہے۔ دوران خون کو تیز کرتی ہے اور خون میں سے فاسد مادوں کو نکال کر اسے صاف کرتی ہے۔ کھانسی اور فلو کے اثرات نمایاں ہوتے ہی دار چینی کی چائے جیسے گرم پانی میں دار چینی ڈال کر اس کا عرق نکالیں پھر اس میں لیموں کا رس اور ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر پئیں۔ یہ ایسی دوا ہے جو آپ کسی بھی موسم میں لے سکتے ہیں ۔ اور یہ ہر موسم میں ہونے والے فلو کے لئے بہترین ہے ۔ اسے فلو کے اثرات ظاہر ہوتے ہی استعمال کریں ۔ ورنہ اس کا اثر نہیں ہوگا اور آپ کی محنت بھی ضائع ہوجائے گی۔ دار چینی کو دس منٹ پانی میں اُبالیں اور اس کا جوشاندہ تیار کرکے استعمال کریں ۔ یہ طبیعت بہتر کرنے کے لئے آزمودہ نسخہ ہے ۔

دار چینی اور شہد مختلف بیماریوں کے لئے شفاء :

امریکی اور کینڈین ماہرین کے تحقیقات کے مطابق شہہد اور دار چینی مختلف بیماریوں کے لئے بہترین دوا ہیں ۔ کچھ بیماریوں کے لئے انہیں کیسے استعمال کیا جائے؟

دل کے امراض

: شہد اور دار چینی کا مکسچر بنائیں ٗ اسے روٹی ٗ ڈبل روٹی یا پراٹھے پر جام اور جیلی کی جگہ لگا کر روزانہ کھائیں ۔ یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور ہارٹ اٹیک ہونے کے امکانات میں بھی کمی واقع ہوتی ہے ۔ اس کا باقاعدہ استعمال دل کی دھڑکن کو مضبوط کرتا ہے ۔

بال گرنا

بال گرنے کی صورت میں گرم زیتون کے تیل میں ایک کھانے کا چمچ شہد ٗ ایک چائے کا چمچ دار چینی کا پاؤڈر ملا کر مرکب تیار کرلیں ۔ اب نہانے سے پندرہ منٹ پہلے بالوں میں لگائیں اور پھر بال دھولیں ۔ یہ بالوں کو گرنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

کولیسٹرول

سولہ اونس چائے کے قہوہ میں دو کھانے کے چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ دار چینی کا پاؤڈر ملا کر دن میں دو مرتبہ پینے سے ہر قسم کا کولیسٹرول کم ہوتا ہے ۔

اسکن انفیکشن

دار چینی پاؤڈر اور شہد کی برابر مقدار ملا کر اسے متاثرہ حصّے پر لگائیں ۔ یہ جلد کے تمام انفیکشن کے لئے بہترین دوا ہے ۔

کینسر

آسٹریلیا اور جاپان میں ہونے والی ریسرچ کے نتائج کے مطابق معدہ اور ہڈیوں کے بڑھے ہوئے کینسر ختم کرنے میں دار چینی نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ان کینسرز کی ایڈوانس اسٹیج میں مبتلا مریضوں کو چاہئے کہ وہ روزانہ ایک کھانے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ دارچینی کا پاؤڈر دن میں تین مرتبہ تین ماہ تک استعمال کریں ۔

کیل مہاسے

تین کھانے کے چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ دار چینی کے پاؤڈر کا پیسٹ رات کو سونے سے پہلے لگائیں اور صبح نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ دو ہفتے تک روزانہ اس کا استعمال کیل مہاسوں کو جڑ سے ختم کردیتا ہے ۔

Dar Cheeni Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dar Cheeni Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dar Cheeni Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7390 Views   |   02 Feb 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

کیا آپ کے گھر میں دارچینی موجود ہے؟ جانیئے دارچینی سے متعلق ایسے حقائق جو اس سے پہلے آپ نہیں جانتے ہوں گے

کیا آپ کے گھر میں دارچینی موجود ہے؟ جانیئے دارچینی سے متعلق ایسے حقائق جو اس سے پہلے آپ نہیں جانتے ہوں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کے گھر میں دارچینی موجود ہے؟ جانیئے دارچینی سے متعلق ایسے حقائق جو اس سے پہلے آپ نہیں جانتے ہوں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔