شملہ مرچ اور ٹماٹر کو ہرگز فریج میں نہ رکھیں۔۔ جانیں 8 ایسی چیزیں جنہیں فریج میں بلکل نہیں رکھنا چاہیئے

آج کے دور میں فریج کسی نعمت سے کم نہیں ہے، کیونکہ یہ ہمارے کھانوں اور دیگر چیزوں کو خراب ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ ہمیں ٹھنڈا پانی بھی فراہم کرتا ہے۔ لیکن کچھ کھانے کی چیزیں ایسی بھی ہیں جنہیں اگر فریج میں رکھ دیا جائے تو وہ محفوظ رہنے کے بجائے خراب ہوجاتی ہیں۔
تو آئیے کے فوڈز کے ذریعے جانتے ہیں ان چیزوں اور کھانوں کے بارے میں، جنہیں فریج میں نہیں رکھنا چاہیے۔

شملہ مرچ:

ویسے تو شملہ مرچ تازی ہی اچھی لگتی ہے اور اکثر لوگ اسے لا کر فوراً پکا کے کھانا ہی پسند کرتے ہیں۔ لیکن جو خواتین اسے فریج میں رکھتی ہیں انہیں چاہیئے ایسا ہرگز نہ کرے کیونکہ اس سے مرچیں گلنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اور یہ جلد خراب اور بد ذائقہ ہوجاتی ہیں۔

ٹماٹر

عام طور پر گھروں میں فریج کے نچلے حصے یعنی باکس میں آپ کو ٹماٹر رکھے ضرور ملیں گے، لیکن جان لیں کہ یہ ایک اہم اور بڑی غلطی ہے۔ ٹماٹروں کے لیے گرم درجہ حرارت زیادہ بہتر ہے اسی لیے انہیں فریج میں رکھنے سے یہ نرم پڑ جاتے ہیں اور زیادہ دن نہیں چلنے کی وجہ سے خراب ہوجاتے ہیں۔

کافی

فریج میں رکھی کافی کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے، کوشش کریں کافی کو فریج میں نہ رکھیں جب کہ باہر ہی کسی ایسے جار میں رکھ دیں جس میں سے ہوا کا گزر ممکن نہ ہو۔

کیلے

کیلوں کو کمرے کے متوسط درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے، گرم درجہ حرارت پھلوں کو پکنے میں مدد دیتا ہے جب کہ روشنی اور کھلی ہوا پھلوں کو سڑنے سے بچاتی ہیں۔

لہسن

لہسن فریج میں رکھنے سے وہ گل سکتے ہیں، لہٰذا اگر چاہتے ہیں یہ تازہ رہیں تو انہیں فریج میں رکھنےکا نہ سوچیں۔

شہد

اکثر شہد کو بھی فریج میں رکھا جاتا ہے، لوگ سمجھتے ہیں ایسا کرنے سے یہ خراب نہیں ہوگا لیکن یہ ان کی غلط فہمی ہے، اس سے وہ جلد خراب اور بد مزہ ہوجاتا ہے۔ شہد کو اگر خالص رکھنا چاہتے ہیں تو اسے ائیر ٹائٹ جار میں فریج کے باہر ہی رکھیں۔

ڈبل روٹی

اچھا ہوگا اگر آپ ڈبل روٹی کو فریج میں رکھنے کے بجائے کسی کیبنٹ میں رکھیں، کیونکہ فریج میں رکھنے سے یہ فوراً ہی باسی ہوجاتی ہے اور ایک دو دن بعد کھانے کے قابل نہیں رہتی۔

پیاز

پیاز کا شمار بھی ان اشیا میں ہوتا ہے جنہیں فریج میں نہیں رکھنا چاہیے، ہاں اگر پیاز کو کاٹ لیا ہے تو اسے فریج میں رکھا جاسکتا ہے۔

Ye Cheezain Fridge Mein Na Rakhain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ye Cheezain Fridge Mein Na Rakhain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ye Cheezain Fridge Mein Na Rakhain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2120 Views   |   30 May 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شملہ مرچ اور ٹماٹر کو ہرگز فریج میں نہ رکھیں۔۔ جانیں 8 ایسی چیزیں جنہیں فریج میں بلکل نہیں رکھنا چاہیئے

شملہ مرچ اور ٹماٹر کو ہرگز فریج میں نہ رکھیں۔۔ جانیں 8 ایسی چیزیں جنہیں فریج میں بلکل نہیں رکھنا چاہیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شملہ مرچ اور ٹماٹر کو ہرگز فریج میں نہ رکھیں۔۔ جانیں 8 ایسی چیزیں جنہیں فریج میں بلکل نہیں رکھنا چاہیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔