نیند کی کمی سے تو کئی بیماریوں جنم لیتی ہیں مگر آج زیادہ سونے سے ہو نے والی بیماری کے بارے میں بھی جان لیں

نیند انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے اور تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اس کی کمی سے کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں جن میں دل کی بیماری سر فہرست ہے۔ لیکن حال ہی میں امریکہ اور برطانیہ میں لاکھوں افراد پر کی گئی تحقیق کے نتیجے میں سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق کم نیند لینے والوں میں ہی دل کے دورے کا خطرہ نہیں ہوتا بلکہ ایسے افراد بھی اس کے نشانے پر ہوتے ہیں جو کافی طویل نیند لیتے ہیں یا بہت زیادہ سونے کے شوقین ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق ایک صحت مند جسم کے لیے روزانہ 7 سے 9 گھنٹے کی نیند لینا انتہائی ضروری ہے جبکہ کچھ لوگوں کی نیند ہی کم ہوتی ہے اور وہ چند گھنٹے سو کربھی چاک وچوبند نظر آتے ہیں مگر ان کے علاوہ تمام عام صحت مند لوگوں کو اوسطاً 7 سے 9 گھنٹے کی نیند درکار ہوتی ہے۔
جرنل آف دی امریکن آف کارڈیا لوجی کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی یہ تحقیق 4 لاکھ 61 ہزار347 افراد کی گئی جن کی عمریں 40 سے 69 کے درمیان تھی۔ اس تحقیق میں ان تمام افراد کی صحت اور نیند کے دورانیہ کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج کے مطابق روزانہ 6 گھنٹے سے کم نیند لینے والے افراد میں 6 سے 9 گھںٹے نیند لینے والوں کے مقابلے میں دل کے دورے کا خطرہ 20 فیصد تک پایا گیا۔ جبکہ دوسری جانب ایسے افراد جو روزانہ 9 گھںٹے سے زیادہ نیند لیتے تھے ان میں دل کے دورے کا خطرہ اور بھی زیادہ یعنی 34 فیصد پایا گیا۔
اس تحقیق کے دوران ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ بھی دریافت کیا کہ ایسے تمام افراد جنہیں موروثی طور پر دل کی بیماری کا خطرہ ہوتا ہے، وہ بھی روزانہ 6 سے 9 گھنٹے کی نیند لے کر دل کے دورے کا خطرہ 18 فیصد تک کم کر سکتے ہیں۔

Neend Ki Kami Se Janam Lene Wali Bemariyan

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Neend Ki Kami Se Janam Lene Wali Bemariyan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Neend Ki Kami Se Janam Lene Wali Bemariyan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3251 Views   |   06 Dec 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 November 2024)

نیند کی کمی سے تو کئی بیماریوں جنم لیتی ہیں مگر آج زیادہ سونے سے ہو نے والی بیماری کے بارے میں بھی جان لیں

نیند کی کمی سے تو کئی بیماریوں جنم لیتی ہیں مگر آج زیادہ سونے سے ہو نے والی بیماری کے بارے میں بھی جان لیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نیند کی کمی سے تو کئی بیماریوں جنم لیتی ہیں مگر آج زیادہ سونے سے ہو نے والی بیماری کے بارے میں بھی جان لیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔