عام سی عادت جو اندھے پن کی وجہ بن جاتی ہے۔۔ ڈاکٹر نے آنکھوں کی بیماریوں اور اندھے پن سے بچنے کے لئے کونسی عادت ختم کرنے کا مشورہ دیا؟

آنکھیں کتنی اہمیت رکھتی ہیں اس بات کا اندازہ کرنے کے لئے صرف 2 منٹ آنکھیں بند کر کے کوئی کام کرنے کی کوشش کریں۔ یہ عطیہ خداوندی تو ہے لیکن بن مانگے نوازے جانے والی اس نعمت کا لوگ خیال ذرا کم ہی رکھتے ہیں۔

آنکھوں کو خراب کرنے والی عادت

حال ہی میں ایک غیر ملکی تحقیق میں ویڈیو کے ذریعے اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ آنکھیں ملنے کی معمولی سی عادت آنکھوں کی سنگین بیماریوں سے لے کر اندھے پن کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ آنکھیں ملنے اور رگڑنے کی عادت سے ہر ممکن حد تک پرہیز کیا جائے۔

آنکھیں ملنے والی عادت کے نقصان

تھکن اور دیر تک آنکھوں سے کام لینے کے بعد ہم سب ہی اپنی آنکھیں ملنے لگتے ہیں جس سے وقتی طور سکون کا احساس ہوتا ہے لیکن اکثر اس رگڑ کے نتیجے میں آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں جسے ہم نظر انداز کردیتے ہیں لیکن وہ سرخی رگوں کے ٹوٹنے کی ہوتی ہے یا پھر خون کی روانی میں رکاوٹ کی وجہ سے بھی آنکھیں سرخ پڑ جاتی ہیں۔ اس عمل سے لینس اور کارنیا بھی متاثڑ ہوسکتا ہے۔ ذرا اس ویڈیو کو دیکھیے۔

آنکھوں کی صحت بہتر کرنے کے لئے

ڈاکٹر ارمش عاقل آنکھوں کے ماہر سرجن ہیں۔ آنکھوں کی صحت کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ موبائل کا استعمال کم سے کم کریں اور اگر موبائل پر ڈرامہ ا فلم دیکھ رہے ہوں تو اسے ٹی وی پر دیکھنے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ ہر 20 منٹ 20 فٹ دور کی کوئی چیز 20 سیکنڈ تک دیکھیں تاکہ قریب کی چیز دیکھنے پر آنکھوں پر جو زور پڑتا ہے اس سے نجات مل سکے۔ اس کے علاوہ مستقل کمپیوٹر، لیپ ٹاپ یا موبائل نہ استعمال کریں اور وقفہ دیتے رہیں۔

Andhay Pan Ki Wajuhat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Andhay Pan Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Andhay Pan Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1669 Views   |   30 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 March 2024)

عام سی عادت جو اندھے پن کی وجہ بن جاتی ہے۔۔ ڈاکٹر نے آنکھوں کی بیماریوں اور اندھے پن سے بچنے کے لئے کونسی عادت ختم کرنے کا مشورہ دیا؟

عام سی عادت جو اندھے پن کی وجہ بن جاتی ہے۔۔ ڈاکٹر نے آنکھوں کی بیماریوں اور اندھے پن سے بچنے کے لئے کونسی عادت ختم کرنے کا مشورہ دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عام سی عادت جو اندھے پن کی وجہ بن جاتی ہے۔۔ ڈاکٹر نے آنکھوں کی بیماریوں اور اندھے پن سے بچنے کے لئے کونسی عادت ختم کرنے کا مشورہ دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔