انار کا ایک گلاس جوس آپ کے لئے کتنا فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے؟ جانیئے انار کے حیرت انگیز فوائد

جو لوگ پیشاب کی نالی میں انفیکشن کے مسئلے سے گزر رہے ہیں وہ بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ مسئلہ کتنا زیادہ تکلیف دہ ہے اور اس مرض کا شکار افراد کو کتنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن اب اس کا آسان علاج آپ خود گھر بیٹھے بھی کر سکتے ہیں وہ بھی صرف ایک پھل کے جوس کے زریعے۔
ہم بات کر رہے ہیں انار کے جوس کی، تحقیقات کے مطابق اگر آپ روزانہ ایک گلاس انار کا جوس استعمال کریں کیونکہ یو ٹی آئی یعنی پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی وجہ سے بلیڈر، گردے اور یوریٹر تمام اعضاء ہی متاثر ہوتے ہیں اور ایسے میں انار کا جوس کسی کرشماتی ڈرنک سے کم نہیں۔

• انار کا جوس

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ انار کا جوس وہ واحد جوس ہے جس میں تمام تر قدرتی غذائیت موجود ہوتی ہے اور اس میں تمام قسم کے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں، ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یو ٹی آئی کے علاوہ انار کا جوس امراضِ قلب سے بچانے کے لئے بھی مفید ہے اور یہ آپ کو مختلف قسم کے کینسر سے بھی بچاتا ہے۔

• انار کے جوس میں موجود غذائیت

انار کے جوس میں بےشمار صحت بخش اینٹی آکسیڈنٹس اور وافر مقدار میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو کہ پیشاب کی نالی کے انفیکشن کو ختم کرنے کے لئے بہترین ہے، اس کی یہ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات جسم میں موجود بیکٹیریاز کو بلیڈر کی دیوروں کا متاثر کرنے سے روکتی ہیں جبکہ انار کے جوس میں موجود وٹامن سی قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے اور انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔

یو ٹی آئی سے نجات کے لئے انار کے جوس کا استعمال کس طرح کیا جائے؟

آپ انار کے جوس کا استعمال بھی کر سکتے ہیں اس کے لئے آپ کو روزانہ ایک گلاس انار کا رس پینا ہوگا یا پھر روزانہ ایک پیالہ بھر کر انار کھا کر بھی پیشاب کی نالی کے انفیکشن کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

Anar Juice Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anar Juice Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anar Juice Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3297 Views   |   16 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

انار کا ایک گلاس جوس آپ کے لئے کتنا فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے؟ جانیئے انار کے حیرت انگیز فوائد

انار کا ایک گلاس جوس آپ کے لئے کتنا فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے؟ جانیئے انار کے حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انار کا ایک گلاس جوس آپ کے لئے کتنا فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے؟ جانیئے انار کے حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔