ایلوویرا سے بڑھائیں جلد کی رونق اور استعمال کریں یہ 4 بہترین ایلوویرا ماسک

ایلوویرا نہ صرف ہماری صحت، جلد اور زندگی میں ایک خاص مقام رکھتا ہے کیونکہ یہ قدرتی افادیت سے مالامال ہے۔ کچھ ماہرین تو یہاں تک کہتے ہیں کہ :
'' جس گھر میں ایلوویرا موجود ہو وہ دوائیوں سے پاک ہوتا ہے۔''
یعنی بیماریوں سے لے کر جلدی مسائل تک ہر مسئلے میں ایلویرا آپ کی مدد کے لیئے ہر وقت حاضر رہتا ہے۔ بس آپ کو اس کے بارے میں معلوم ہونا ضروری ہے۔

ایلوویرا میں وٹامن اے، سی، ای، بی 1، بی 2، بی 3 اور بی 12، پروٹین، لپڈز، امائینو ایسڈز، فولک ایسڈ اور کیلشیئم، میگنیشیئم، زنک، کرومیئم، سیلینیئم، سوڈیئم، آئرن، پوٹاشیئم، کاپر اور مینگنیز جیسے منرلز پائے جاتے ہیں جو ہمیں ہر طرح سے تحفظ فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ایلوویرا کے مختلف ماسکس اور پراڈکٹس کے بارے میں تو آپ نے بھی سنا ہی ہوگا لیکن کیمیکل سے بھرپور پراڈکٹس کو استعمال کرنے سے بہتر ہے کہ آپ فریش ایلوویرا جیل کو درج ذیل بتائے گئے طریقوں سے استعمال کریں اور قدرتی طور پر اس کے نتائج سے فائدہ اٹھائیں۔ اور سب سے زیادہ اہم بات تو یہ ہے کہ اس کو چہرے پر لگانے سے کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہ پریشانی ہوتی اور نہ ہی کوئی سائیڈ افیکٹ۔

ایلوویرا ماسک:

• زیتون اور ایلوویرا:
زیتون کا تیل جلد اور صحت دونوں کے لیئے برسوں سے فائدہ مند رہا ہے اور اب بھی ہے، آجکل دھول مٹی اور گردوغبار زیادہ ہونے کی وجہ سے ہماری جلد کے پوروں میں یہ بیٹھ جاتی ہے۔ آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ تو ہوگا۔ اس کے لیئے آپ: دو چمچ ایلوویرا کا جیل اور ایک چمچ زیتون کے تیل کو اچھی طرح مکس کرلیں اور جب وقت ملے چہرے پر لگاکر اچھی طرح مالش کریں تاکہ پوروں کی صفائی ممکن ہوسکے۔

• لیموں اور ایلوویرا:
لیموں کا رس اور ایلوویرا مکس کرکے چہرے پر لگائیں۔ ایکنی ہو یا کسی بھی قسم کے دانے جلد چھٹکارہ پائیں۔

• فریش ایلوویرا جیل:
ایلوویرا کا فریش جیل چہرے لگانے سے نہ صرف تازگی ملے گی بلکہ جلد چمکدار اور روشن ہوجائے گی۔

• دہی اور ایلوویرا:
دہی کی پروبائیوٹک خصوصیات ایلوویرا کے ساتھ مکس ہو کر جلد کی رونق بڑھ جاتی ہے بس اس کے لیئے آپ کو کرنا یہ ہے کہ: دو چمچ دہی، ایک چمچ کھیرے کا رس اور ایک چمچ ایلوویرا کا جیل مکس کریں اور چہرے، جلد یا ہاتھوں اور گردن پر بھی لگالیں۔ اس سے سن ٹین ، داغ دھبے ، کالے گھیرے اور کھلے مساموں کی صفائی میں مدد ملے گی۔

• ایلوویرا کا جیل کیسے بنائیں۔؟
اس کے لیئے آپ دو انچ کاا یلوویرا کا ایک ٹکڑا لے لیں اور چھری کی مدد سے اس کے کانٹے کاٹ لیں پہلے اور پھر اس کا اوپری اور نچلا چھلکا اتار لیں۔ لیجیئے نکل گیا اس کا گودا جوکہ ایلوویرا جیل کہلاتا ہے۔ اب آپ اس گودے کو چمچ کی مدد سے اچھی طرح کرش کریں تاکہ چہرے یا جلد پر جب لگائیں تو پھسل کر گرے نا اور ایک اچھا ماسک بن جائے۔

• احتیاط:
اس کو لگانے سے کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہیں مگر آنکھوں کے گرد احتیاط سے لگائیں اور اگر کوئی تھریڈنگ کا کٹ لگا ہوا ہو تو بھی احتیاط سے لگائیں کیونکہ اس جگہ اس سے جلن ہوسکتی ہے یا تو آپ کی جلد سرخ بھی ہوسکتی ہے، لہٰذا احتیاط ضروری ہے۔

Aloe Vera Gel Beauty Tips

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Aloe Vera Gel Beauty Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aloe Vera Gel Beauty Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   14223 Views   |   12 Jun 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ایلوویرا سے بڑھائیں جلد کی رونق اور استعمال کریں یہ 4 بہترین ایلوویرا ماسک

ایلوویرا سے بڑھائیں جلد کی رونق اور استعمال کریں یہ 4 بہترین ایلوویرا ماسک ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایلوویرا سے بڑھائیں جلد کی رونق اور استعمال کریں یہ 4 بہترین ایلوویرا ماسک سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔