تیزابیت سے بچنے کے لیے انجیر کیسے استعمال کریں؟ افطار کے بعد متلی اور پیٹ درد سے بچنے کے لیے ماہرین کے مفید مشورے

رمضان میں سحر و افطار کے بعد کچھ لوگ تیزابیت اور پیٹ کے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں. اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ ماہرین ان تکلیفوں سے بچنے کے لیے کون سے مفید مشورے دے رہے ہیں.

نجی چینل سے بات کرتے ہوئے ماہر امراض معدہ و جگر پروفیسر ڈاکٹر زاہد اعظم نے سحر و افطار سے متعلق مفید مشورے دیے جو ہم اپنے قارئین کے لئے یہاں شئیر کررہے ہیں.

ڈاکٹر زاہد اعظم کا کہنا تھا کہ معدے کی تیزابیت دور کرنے کے لیے افطار میں پھلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں. تربوز، خربوزہ، پپیتہ اور گرما کھائیں. یہ نا صرف معدے اور آنتوں کو صاف کرتے ہیں بلکہ ان کی تاثیر بھی ٹھنڈی ہوتی ہے. فائبر کی وجہ سے پیٹ بھی دیر تک بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوتی.

تیزابیت دور کرنے کے لیے سحری اور افطار میں انجیر کا استعمال بھی فائدہ مند ہے. اس کے علاوہ دہی یا دودھ میں پانی ملا کر استعمال کرنے سے بھی تیزابیت دور ہوتی ہے۔

سالن میں لیموں ڈال کر کھانے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے. ایک کپ دودھ میں چار کپ پانی ملا کر وقفے وقفے سے پینے سے بھی تیزابیت کم ہوجاتی ہے.

اس کے علاوہ تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں. سموسے، پکوڑے جیسے آئٹمز تیزابیت کے علاوہ گلے کی خرابی کا بھی باعث بنتے ہیں. ان کو کبھی کبھار کھا لینا ہی ٹھیک ہے لیکن روزانہ کھانا ہر گز درست نہیں.

Iftar Kay Bad Tezabyat Kam Karnay Kay Mashwaray

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Iftar Kay Bad Tezabyat Kam Karnay Kay Mashwaray and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Iftar Kay Bad Tezabyat Kam Karnay Kay Mashwaray to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   949 Views   |   14 Mar 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 October 2024)

تیزابیت سے بچنے کے لیے انجیر کیسے استعمال کریں؟ افطار کے بعد متلی اور پیٹ درد سے بچنے کے لیے ماہرین کے مفید مشورے

تیزابیت سے بچنے کے لیے انجیر کیسے استعمال کریں؟ افطار کے بعد متلی اور پیٹ درد سے بچنے کے لیے ماہرین کے مفید مشورے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تیزابیت سے بچنے کے لیے انجیر کیسے استعمال کریں؟ افطار کے بعد متلی اور پیٹ درد سے بچنے کے لیے ماہرین کے مفید مشورے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔