دیور کو بچانے کے لیے بھابھی نے اپنا گردہ دے دیا ۔۔ دو سگے بھائیوں کی ایسی کہانی، جن کی محبت نے موت کے منہ میں جانے نہیں دیا، دیکھیے

بھابھی اور دیور کا رشتہ اس لیے بھی کافی منفرد ہوتا ہے کیونکہ دیور بھابھی کو اپنی بڑی آپی کی ہی طرح دیکھتا ہے، لیکن چند واقعات ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کو جذباتی کردیتے ہیں۔

آج آپ کو ایک ایسی ہی بھابھی کے بارے میں بتائیں گے، جس نے اپنے دیور کی جان بچائی۔

بھارتی ٹی وی شو انڈین پرو میوزک لیگ میں ایک مشہور میوزک ڈائریکٹر واجد خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا، لیکن اسی شو میں واجد خان کی فیملی نے کچھ ایسا انکشاف کیا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

شو میں گفتگو کرتے ہوئے واجد اور ساجد کی والدہ کا کہنا تھا کہ واجد کو گردے کی ضرورت تھی مگر کوئی بھی گردہ دینے کو تیار نہیں تھا، صورتحال یہاں تک خراب ہو گئی تھی کہ بیٹے کے لیے لوگوں تک پہچنا پڑا۔

واجد کے بھائی ساجد بتاتے ہیں کہ ائیرپورٹ کے باہر گردے کے حصول کے لیے ہم کھڑے تھے کئی گھنٹے کھڑے رہ کر گردے کا انتظار کرتے مگر جو گردہ دینے آ رہے تھے وہ بے وقوف بنا کر پیسے لے کر چلے گئے۔

واجد کی بگڑتی صورتحال ساجد اور گھر والوں کو تشویش میں مبتلا کر رہی تھی، وہ ایک ایسی صورتحال کا شکار تھے جس میں سمجھ نہیں کیونکہ وقت جا رہا تھا اور کچھ ہو نہیں پا رہا تھا۔

صورتحال خراب ہوتا دیکھ واجد کی بھابھی اور ساجد کی اہلیہ لبنٰی نے دیور کو اپنا گردہ دینے کا فیصلہ کیا، یہ بات ہو سکتا ہے سننے والوں کے لیے حیرت کا باعث ہو، مگر جب ساجد کی اہلیہ کے بارے میں یہ انکشاف کیا تو سب حیران رہ گئے۔

ساجد اور واجد کی والدہ رزینہ نے بتایا کہ ہم امید کھو رہے تھے، ہر دوسرا شخص ہمیں بے وقوف بنا رہا تھا، پیسے لے کر ہمیں دھوکہ دے رہا تھا۔ لیکن میری بہو لبنیٰ نے خفیہ طور پر دیور اور اپنے خون ٹیسٹ کرائے اور گردہ دے دیا۔ ہم سب کو علم تک نہیں تھا۔ والدہ بتاتی ہیں کہ آج کے دور میں والدین بھی ایک لمحے کو اپنے بچے کو گردہ دیتے وقت سوچتے ہیں مگر بہو نے خفیہ طور پر اپنا گردہ دے دیا۔

اسی حوالے سے لبنٰی کی جانب سے بھی بتایا گیا، ان کا کہنا تاھ کہ جب میں نے یہ بات سنی کہ کوئی بھی اپنا گردہ دے سکتا ہے تو میں نے کسے سے پوچھے بغیر تمام ٹیسٹ کرا دیے اور آخری ٹیسٹ سے پہلے شوہر کو بتایا کہ اگر ہمارے ٹیسٹ میچ کر گئے تو ہم ٹرانسپلانٹ کرائیں گے۔

یہ سن کر ساجد افسردہ ہو گئے کیونکہ جس وقت وہ امید ہار رہے تھے اس وقت لبنٰی ان کا سہارا بنیں۔ لبنیٰ نے شوہر سے کہا کہ آپ میرے لیے بہت اہم ہیں، یہ سُن کر ساجد خاموش ہو گئے۔ وہ بتاتی ہیں کہ اگر ایک شخص ہمیشہ میرے لیے اور ہم سب کو سپورٹ کرنے کے لیے کھڑا ہو تو اگر اس کی فیملی مشکل وقت میں اس کا ساتھ نہ دے تو ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

شکر ہے ہمارے ٹیسٹ میچ کر گئے، ساجد میرے بچے اور میری ساس بہت سپورٹ کرتی ہیں۔

اگرچہ لبنیٰ نے دیور کو اپنا گردہ دے دیا مگر وہ بچ نہ پائے اور انتقال کر گئے تھے۔ لیکن بھابھی کی جانب سے یہ اقدام سوشل میڈیا سمیت میڈیا پر بی چرچہ میں رہا اور سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

Bhabi Ne Apna Gurda De Dia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bhabi Ne Apna Gurda De Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bhabi Ne Apna Gurda De Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   5128 Views   |   18 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دیور کو بچانے کے لیے بھابھی نے اپنا گردہ دے دیا ۔۔ دو سگے بھائیوں کی ایسی کہانی، جن کی محبت نے موت کے منہ میں جانے نہیں دیا، دیکھیے

دیور کو بچانے کے لیے بھابھی نے اپنا گردہ دے دیا ۔۔ دو سگے بھائیوں کی ایسی کہانی، جن کی محبت نے موت کے منہ میں جانے نہیں دیا، دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دیور کو بچانے کے لیے بھابھی نے اپنا گردہ دے دیا ۔۔ دو سگے بھائیوں کی ایسی کہانی، جن کی محبت نے موت کے منہ میں جانے نہیں دیا، دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔