شوگر کو کنٹرول کرنے کے لئے پالک اور کریلے کا استعمال کس طرح کیا جائے؟

گزشتہ چند سالوں میں ذیابطیس پوری دنیا میں لوگوں کو لاحق ہونے والی ایک عام بیماری بن چکی ہے، اور سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ یہ مرض درمیانی عمر سے لوگوں پر قابض آرہا ہے۔
عالمی اِدارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2014 میں پوری دنیا میں 42 کروڑ 20 لاکھ افراد میں شوگر کا بیماری کا شکار ہوئے تھے۔

شوگر کیا ہے؟
شوگر وہ مرض ہے جو دیمک کی طرح خاموشی سے انسانی جسم کے اندرونی اعضاء کو چاٹ لیتا ہے اور اگر اس کے بارے میں بر وقت معلوم نہ ہوسکے تو یہ بینائی سے محرومی سے لے کر گردوں کے فیل ہونے اور دیگر لاتعداد طبی مسائل کا سبب بنتا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق پاکستان میں ہر چار میں سے ایک فرد شوگر کے مرض میں مبتلا ہے اور تعداد میں اِضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔

شوگر کو کیسے کنٹرول کیا جائے؟
ماہرینِ صحت نے اپنی ایک تازہ تحقیق میں بتایا ہے کہ پالک اور کریلے کا مشروب شوگر کو کنٹرول کرنے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

٭ پالک اور کریلا
غذائیت کے ماہر ’ڈاکٹر انجو سود‘ کا کہنا ہے کہ کریلا کھانے سے جسم کے اندر ایک کیمیائی ردعمل پیدا ہوتا ہے جو بلڈ گلوکوز کی سطح کم کرنے کے ساتھ انسولین کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ پالک بھی اُن چند سبزیوں میں سے ایک ہے جو شوگر میں مبتلا ہونے کا خطرہ ٹالنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ذیابطیس کے مریضوں کیلئے کون کون سی چائے مفید ہیں؟
جو لوگ روزانہ کچھ مقدار میں پالک کا استعمال کرتے ہیں اُن میں شوگر کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں 14 فیصد کم ہوتا ہے، اس سبزی میں وٹامن کے، میگنیشم، پوٹاشیم، زنک اور دیگر منرلز پائے جاتے ہیں جو عام صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

پالک اور کریلے کا جوس کیسے بنایا جائے؟
پالک اور کریلے کا جوس پینا انتہائی مشکل ہے کیونکہ اس کا ذائقہ بہت ہی برا ہوتا ہے لیکن اگر اس میں چند قطرے لیموں کے اور کالی مرچ ڈال لی جائے تو اس کا ذائقہ کچھ اچھا ہوجاتا ہے اور اسے باآسانی پی لیا جاسکتا ہے۔
پالک اور کریلے کا جوس بنانے کے لیے پہلے پالک کے کچھ پتوں کو باریک کاٹ لیں پھر اُنہیں اُبال لیں، اسی طرح ایک کریلا لیں اُس کے بیچ نکال کر اُسے بھی باریک کاٹ لیں۔

ذیابطیس کے مریض ناشتے میں کیا کھائیں ؟
اس کے علاوہ اس جوس کو بنانے کے لیے لیموں کے چند قطرے، کالی مرچ اور باریک کٹی ہوئی اردک بھی چاہیے ہوگی۔
اب ان تمام چیزوں کو ایک ساتھ بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں اور جب لگے کہ تمام چیزیں آپس میں اچھی طرح مکس ہوگئی ہیں تو اس کو ایک گلاس میں نکال کر پی لیں۔

Sugar Control Karne Ke Liye Karele Ka Istemal

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sugar Control Karne Ke Liye Karele Ka Istemal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sugar Control Karne Ke Liye Karele Ka Istemal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7511 Views   |   13 Nov 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 December 2024)

شوگر کو کنٹرول کرنے کے لئے پالک اور کریلے کا استعمال کس طرح کیا جائے؟

شوگر کو کنٹرول کرنے کے لئے پالک اور کریلے کا استعمال کس طرح کیا جائے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لئے پالک اور کریلے کا استعمال کس طرح کیا جائے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔