ماں بلاتے ہوئے مر گئی لیکن نہیں جا سکا.. نعیم طاہر اپنی زندگی کے دکھ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

"میں 1972 میں آرٹس کونسل کی سربراہی کر رہا تھا جس وقت ریاست نے اس کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ اس دوران اچانک میری ماں بیمار ہو گئیں اور انہیں آپریشن کے لئے دوسرے ملک لے جانا پڑا. جب ماں کی حالت بہت نازک ہوگئی تو انھوں نے مجھے دیکھنے کی خواہش کی. اس وقت مجھے دھمکایا گیا کہ اگر میں پاکستان سے باہر گیا تو میرے خلاف ایف آئی آر کاٹ دی جائے گی. اسی حالت میں میری ماں کا انتقال ہوگیا. آخری وقت میں ماں کا چہرہ نہ دیکھنے کا آج تک دکھ ہے"

یہ کہنا ہے پاکستان کے سینئر اداکار اور کالم نگار نعیم طاہر کا جن کا تعلق ایک افسانوی خاندان سے ہے. گزشتہ دنوں وصی شاہ کے ٹاک شو میں نعیم طاہر نے اپنے دونوں بیٹوں فاران طاہر اور علی طاہر کے ساتھ شرکت کی اور اپنی نجی زندگی کے دکھ سے پردہ اٹھایا.

نعیم طاہر نے مزید بتایا کہ معروف مصنف امتیاز علی تاج جو کہ ان کے سسر تھے ان کو بھی قتل کیا گیا تھا۔ امتیاز علی تاج پاکستان کا بڑا نام تھے اور یہ زخم اب بھی گہرے ہیں۔

نعیم طاہر کے بیٹے فاران طاہر کا کہنا ہے کہ 7 سال کی عمر میں یہ صدمہ بہت بڑا تھا. دکھ سے ہماری ماں بے ہوش ہو گئیں. میں سوچ رہا تھا کہ میرے نانا جان کو کوئی کیوں قتل کرے گا.

نعیم طاہر نے بتایا کہ وہ اسپتال میں موجود تھے اور خون بھی دیا تھا مگر اسٹور کیپر جا چکا تھا اس وجہ سے تاج صاحب کو خون نہیں لگایا گیا اور وہ انتقال کر گیے.

Naeem Tahir Ki Zindagi Kay Dukh

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Naeem Tahir Ki Zindagi Kay Dukh and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Naeem Tahir Ki Zindagi Kay Dukh to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1743 Views   |   27 May 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ماں بلاتے ہوئے مر گئی لیکن نہیں جا سکا.. نعیم طاہر اپنی زندگی کے دکھ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

ماں بلاتے ہوئے مر گئی لیکن نہیں جا سکا.. نعیم طاہر اپنی زندگی کے دکھ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں بلاتے ہوئے مر گئی لیکن نہیں جا سکا.. نعیم طاہر اپنی زندگی کے دکھ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔