آپ بھی چہرے پر نظر آنے والے بڑھتی عمر کے اثرات سے پریشان ہیں؟ جانیں ماہر ڈاکٹر جلد کو جوان رکھنے کیلیئے کون سی 5 اہم غذائیں بتاتی ہیں

اگرچہ ہم عمر بڑھنے کے عمل کو نہیں روک سکتے لیکن روزانہ کے کھانے پینے میں کچھ غذائیں شامل کر کے ہم اس عمل کو سست ضرور کر سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنی 40 اور 50 کی دہائی میں ہیں تو، ایک غذائی ماہر کے تجویز کردہ صحت مند پھل اور سبزیاں کھا کر اپنی جلد کو جوان اور چمکدار کر سکتی ہیں۔

جب عمر بڑھنے کی بات آتی ہے تو یہ عمل ایک ناگزیر کھیل ہے جو جاری رہتا ہے چاہے ہم اسے پسند کریں یا نہ کریں۔ اسکا بہترین حل یہ ہے کہ جلد کو اپنا کام کرنے دیں اور آپ اسے بہترین نظر آنے میں مدد فراہم کرتے رہیں۔

نیوٹریشنسٹ لونیت بترا نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پانچ ایسی غذائیں شیئر کیں ہیں جو عمر بڑھنے کے عمل کو سست کر سکتی ہیں اور آپ کو جوان نظر آنے والی مدد دے سکتی ہیں۔

پپیتا:

ماہرِ غذائیت بتاتی ہیں، پپیتے کا انزائم پاپین اس کے اینٹی ایجنگ فوائد کی وجہ سے جلد کی دیکھ بھال کے معمولات میں اسے اہم بناتا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ یہ پھل اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے جیسے، لائکوپین جو بڑھاپے کی ظاہری علامات کے خلاف دفاع کر سکتا ہے۔

انار:

انار میں ایک مرکب ہوتا ہے جسے پنیکیلگینز کہتے ہیں۔ یہ انزائم جلد میں کولیجن کو محفوظ رکھنے میں مدد کر سکتا ہے اور اس طرح یہ بڑھاپے کی علامات کو کم کرنے کے لیے بہت اچھا ہے، کیونکہ کولیجن جلد کی لچک کو برقرار رکھتا ہے۔

دہی:

دہی میں پروبائیوٹکس ہوتے ہیں جو آپ کے آنتوں میں اچھے بیکٹیریا کو پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ دہی میں موجود لیکٹک ایسڈ جلد کے مسام کو سکڑ کر باریک لکیروں کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ رائبو فلاوین یا وٹامن بی 12 سے بھرپور، دہی جلد کو چمکدار اور ہائیڈریٹ رکھتی ہے، جبکہ خلیوں کی تخلیق نو اور نشوونما میں مدد بھی کرتی ہے۔

سبز پتوں والی سبزیاں:

سبز پتوں والی سبزیوں میں موجود کلوروفل جلد میں کولیجن کو بڑھاتا ہے، جو کہ بڑھاپے کو روکنے کے عمل میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ٹماٹر:

ٹماٹر میں لائکوپین کی اعلیٰ سطح ہوتی ہے جو جلد کو سورج سے ہونے والے نقصانات سے لڑنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ وٹامن سی کا ایک بہترین ذریعہ ہیں جو کولیجن کی پیداوار کو تیز کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

Barhti Umer Ke Asrat Kam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Barhti Umer Ke Asrat Kam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Barhti Umer Ke Asrat Kam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2867 Views   |   06 Jan 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

آپ بھی چہرے پر نظر آنے والے بڑھتی عمر کے اثرات سے پریشان ہیں؟ جانیں ماہر ڈاکٹر جلد کو جوان رکھنے کیلیئے کون سی 5 اہم غذائیں بتاتی ہیں

آپ بھی چہرے پر نظر آنے والے بڑھتی عمر کے اثرات سے پریشان ہیں؟ جانیں ماہر ڈاکٹر جلد کو جوان رکھنے کیلیئے کون سی 5 اہم غذائیں بتاتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ بھی چہرے پر نظر آنے والے بڑھتی عمر کے اثرات سے پریشان ہیں؟ جانیں ماہر ڈاکٹر جلد کو جوان رکھنے کیلیئے کون سی 5 اہم غذائیں بتاتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔