کھانا پکانے کے لیے کونسا تیل زیادہ مفید ثابت ہو سکتا ہے؟

ہمارے ملک میں کھانے کی تیاری کے لیے آئل کا استعمال اب بہت بڑھ چکا ہے- ماضی میں یہی کھانا لوگ دیسی گھی میں پکاتے تھے مگر اب صحت کے حوالے سے حساس لوگ گھی کے بجائے آئل کا استعمال کرتے ہیں- ملک بھر میں سبزیوں سے حاصل شدہ مختلف اقسام کے آئل موجود ہیں جو اپنی خصوصیات کے حوالے سے مختلف اثرات کے حامل ہیں اور جن کے بارے میں جاننا ان کے استعمال کرنے والوں کے لیے بہت ضروری ہے-

1: کنولا آئل
کنولا آئل جو کہ کنولا نامی بیچ سے نکالا جاتا ہے یہ آئل سب سے سستا ہونے کے سبب بڑی تعداد میں افراد استعمال کرتے ہیں- اس کا استعمال روزمرہ کے کھانوں میں کیا جاتا ہے- اگرچہ کمپنیوں کے اشتہارات کے مطابق یہ آئل صحت کے لیے مناسب ترین آئل ہے- مگر حقیقت میں اس آئل کے اندر ایسی چکنائی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ غیر حل پزیر ہوتی ہے اور جسم میں جا کر جمع ہو جاتی ہے اس لیے دل کے مریضوں، ہائی کولیسٹرول کے مریضوں کو اس کے استعمال کا مشورہ نہیں دیا جا سکتا ہے ۔ یہ آئل جسم میں وزن کے اضافے کا بھی سبب بن سکتا ہے ۔

2: سورج مکھی کا تیل
یہ تیل وٹامن ای سے بھرپور ہوتا ہے اس وجہ سے یہ جسم سے فاضل زہریلے مادوں کو خارج کر کے نیے خلیات کے بننے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے- اس کے اندر ایسے اجزا ہوتے ہیں جو جسم کے اندر ایسے اجزا کے خاتمے کا بھی باعث بنتا ہے جو کہ کسی بھی قسم کی سوزش کا سبب بنتے ہیں-

3: سویابین کا تیل
سویابین کا تیل سویابین کے بیچوں سے حاصل کیا جاتا ہے اس تیل کے اندر وٹامن ای کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے- اس کے ساتھ یہ تیل جسم کے اندر سے کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرنے کا بھی سبب بن سکتا ہے- یہ تیل بھی کنولا آئل کی طرح کم قیمت ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کا سبب بنتا ہے -

4: مکئی کا تیل
یہ آئل اگرچہ تھوڑا مہنگا ہوتا ہے مگر فوائد کے اعتبار سے بہت بہتر ہوتا ہے- اس کے اندر چکنائی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جب کہ اس کے اندر موجود کیلوریز بہت زیادہ ہوتی ہیں جو اس کو صحت کے لیے بہت مفید بناتا ہے- اس کا استعمال بڑی عمر کے افراد کے لیے اور دل کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے-

5: زیتون کا تیل
یہ تیل صحت کے لیے بہترین ترین ہوتا ہے اس کے اندر خون میں جمنے والے اجزا کا تناسب سب سے کم ہوتا ہے جو کہ اس کو صحت کے لیے بہترین بناتے ہیں- اس کے علاوہ اس کے ریفائن ہونے کے بعد ایک خاص قسم کا ہلکا پن آجاتا ہے جس کے سبب یہ دل کے مریضوں کے لیے بہترین ہوتا ہے-

Which Cooking Oil Is Good For Health

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Which Cooking Oil Is Good For Health and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Which Cooking Oil Is Good For Health to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9038 Views   |   17 Jan 2022
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

کھانا پکانے کے لیے کونسا تیل زیادہ مفید ثابت ہو سکتا ہے؟

کھانا پکانے کے لیے کونسا تیل زیادہ مفید ثابت ہو سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھانا پکانے کے لیے کونسا تیل زیادہ مفید ثابت ہو سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔