گھروں میں پینے کے لئے پانی ابالنا ہو یا پھر نہانے کے لئے گرم کرنا ہو۔ یہاں تک کہ اگر انڈے بھی ابالے جاییں تو دیگچیاں کالی پڑ جاتی ہیں۔ یہ سیاہ دیگچیاں مانجھ مانجھ کر دھونے سے بھی بظاہر تو صاف ہوجاتی ہیں لیکن ان کی سیاہی ختم نہیں ہوتی۔ آج ہم آپ کو اسٹیل کے سیاہ برتنوں کو صاف کرنے کا ایسا آسان طریقہ بتائیں گے کہ آپ بھی داد دیے نغیر نہیں رہ سکیں گے۔

اس کے لئے ہمیں کیا چاہیےِ
اس طریقے کو آزمانے کے لئے آپ کو صرف اسکربر چاہیے۔ یہاں تک کہ صابن کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔ اب گھر میں پڑی کچھ پرانی اور بے کار دوائیں اٹھائیں اور انھیں کوٹ کر پیس لیں اور پاؤڈر بنا لیں۔
دیگچی صاف کرنے کا طریقہ
اسکربر کو ہلکا گیلا کریں اور گولیوں کا پاؤڈر لگا کر پتیلیوں پر اچھی طرح رگڑیں۔ آپ دیکھیں گے کہ کس طرح دیگچی سے کالک الگ ہورہی ہے۔ تھوڑی دیر اسی طرح مانجھنے کے بعد صاف پانی سے دیگچی کو اچھی طرح کھنگالیں تاکہ اس کے اندر گولیوں کا پاؤڈر رہ نہ جائے۔ آپ کی دیگچیاں بالکل ایسے چمک اٹھیں گی جیسے نئی ہوں۔