کینسر سے لے کر بلڈ پریشر تک، کلونجی میں چُھپے موت کے سوا سارے علاج ۔۔ کلونجی کھانے کے ایسے فائدے جو آپ کی عمر بڑھا دے

نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ "کلونجی استعمال کیا کرو، اس میں موت کے سوا ہر بیماری کے لیئے شفاء ہے"۔

کلونجی میں صحت کے بہت سارے راز پوشیدہ ہیں جن سے بے شمار فائدے اٹھائے جاسکتے ہیں، کلونجی چونکہ آسانی سے مارکیٹ میں مل جاتی ہے اسلیئے اس کے اصل اور نقل ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اگر آپ اس میں فرق تلاش کرنا چاہتے ہیں تو تھوڑی سی کلونجی کو سفید کاغذ میں لپیٹ کر رکھ دیں، اگر اس کاغذ پر چکنائی کے دھبے لگے ہونگے تو اسکا مطلب ہے کہ وہ اصلی ہے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کلونجی کی مدد سے آپ کون سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں

کلونجی کے فائدے

اینٹی بیکٹریل:

کلونجی میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جوبیماری اور بیکٹریا سے لڑنے میں مددگارثابت ہوتی ہے۔ بیماری پیداکرنےوالے بیکٹریا کان کے انفیکشن سے لے کر نمونیا تک خطرناک ہوسکتے ہیں اسلیئے کلونجی کا استعمال کئی طرح سے بیکٹریل انفیکشن کے خلاف لرنے میں موثر ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور:

مطالعات سے پتہ چلتا ہے کی کلونجی اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتی ہے اور یہ اینٹی آکیسڈنٹ مواد کی وجہ سے ہمیں بیماری سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس ایسے مادے ہیں جو نقصان دہ فری ریڈیکلز کوغیرموثر بناتے ہیں اورخلیوں کو آکسیڈیٹیو نقصان سے روکتے ہیں۔

اینٹی کینسر خصوصیات:

مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ کلونجی کینسر کے خلاف لڑنے میں مدد کرتی ہے۔ کلونجی میں اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو آزاد ریڈیکلز کے اثر کو ختم کرتی ہے جو کینسرکی نشوونما کرتے ہیں۔

کولیسٹرول کنٹرول:

کولیسٹرول چربی کی طرح کا ایک مادہ ہے جو ہمارے جسم میں پایا جاتا ہے، ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی اضافی مقدار دل کے لئے نقصان دہ ہے۔ کلونجی کولیسٹرول کو ختم کرنے کے لیے موثر ہے اسکا استعمال آپ کو دل کی بیماری سے بچاسکتا ہے۔

نظامِ ہاضمہ کیلیئے مفید:

کلونجی نظامِ انہظام کے لئے بہت اچھی ہے یہ پیٹ کی گیس اور قبض کےخاتمے کے لئے بہت فائدہ مندہے۔ جو افراد کھانے کے بعد بھاری پن محسوس کرتے ہیں تو کلونجی ان کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔

ہائی بلڈ پریشر اور شوگر:

کلونجی کا روزانہ استعمال آپ کو بلڈ پریشر کی بیماری سے بچاتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ مظبوط مدافعتی نظام کو بھی فروغ دیتا ہے۔ کلونجی شوگر کے مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے

دمہ کا علاج:

کلونجی کا عرق منہ میں رکھنے سےدمہ والے لوگوں میں کھانسی اور پیپھڑوں کے انفنکشن میں بہتری آتی ہے۔

Kalonji Ke Beshumar Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kalonji Ke Beshumar Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kalonji Ke Beshumar Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7611 Views   |   30 Dec 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 October 2024)

کینسر سے لے کر بلڈ پریشر تک، کلونجی میں چُھپے موت کے سوا سارے علاج ۔۔ کلونجی کھانے کے ایسے فائدے جو آپ کی عمر بڑھا دے

کینسر سے لے کر بلڈ پریشر تک، کلونجی میں چُھپے موت کے سوا سارے علاج ۔۔ کلونجی کھانے کے ایسے فائدے جو آپ کی عمر بڑھا دے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کینسر سے لے کر بلڈ پریشر تک، کلونجی میں چُھپے موت کے سوا سارے علاج ۔۔ کلونجی کھانے کے ایسے فائدے جو آپ کی عمر بڑھا دے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔