میرے بھائی نے کبھی غربت کا احساس نہیں ہونے دیا۔۔ چھوٹی بہن کے خط نے اکشے کمار کو رلا دیا

"ہم چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے متوسط طبقے سے تعلق تھا لیکن میرے باپ اور بھائی نے کبھی اس بات کا احساس نہیں ہونے دیا۔ میرے پاس آج بھی اپنے بھائی کی یادگار کئی چیزیں محفوظ ہیں۔ اس کی بے شمار ڈائریز جس میں وہ پتا نہیں کیا لکھتا تھا، اس کی تصاویر اور پرانے کپڑے"

یہ الفاظ بالی وڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار کی بہن الکا کے ہیں۔ حال ہی میں اکشے کمار کی ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں ایک پروگرام میں بیٹھے اپنی بہن کے بارے میں بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھائی سے دل کی بات کہنے کے لئے خط لکھا

اکشے کی بہن نے انھیں 11 اگست کو اپنے گھر رکشا بندھن کہ دعوت دیتے ہوئے ایک جذباتی خط لکھا ہے۔ الکا کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنے بھائی سے ملتی ہیں تو ہنسی کھیل میں دل کی بات نہیں کہہ پاتیں۔ وہ اپنے بھائی کو بتا نہیں پاتیں کہ وہ ان سے کتنی محبت کرتی ہیں۔ الکا کا کہنا ہے کہ اکشے ہمیشہ ان کے بچوں کے لئے اتنے کپڑے لے کر آتے ہیں کہ انھیں بچوں کے لئے کچھ خریدنے کی ضرورت نہیں پڑی۔

بہن پیدا ہوئی تو والدین نے کہا۔۔

دوسری طرف اکشے اپنی بہن کا خط پروگرام میں سن کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رونے لگے۔ انھوں نے کہا کہ کب ان کی چھوٹی بہن پیدا ہوئی تو ان کء والدین نے کہا "جب بہن یا بیٹی پیدا ہو تو وہ دیوی ہوتی ہے۔ زندگی میں جہاں بھی جاؤ گے یہ دیوی تمھارے ساتھ جائے گی"

بہن کو ہمیشہ خوش دیکھنا چاہتا ہوں

اکشے کا کہنا ہے کہ وہ بھی اپنی بہن سے بہت محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ انھیں خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔

Choti Behn Ke Khat Ne Akshay Ko Rula Dia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Choti Behn Ke Khat Ne Akshay Ko Rula Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Choti Behn Ke Khat Ne Akshay Ko Rula Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1961 Views   |   25 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میرے بھائی نے کبھی غربت کا احساس نہیں ہونے دیا۔۔ چھوٹی بہن کے خط نے اکشے کمار کو رلا دیا

میرے بھائی نے کبھی غربت کا احساس نہیں ہونے دیا۔۔ چھوٹی بہن کے خط نے اکشے کمار کو رلا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرے بھائی نے کبھی غربت کا احساس نہیں ہونے دیا۔۔ چھوٹی بہن کے خط نے اکشے کمار کو رلا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔