مرنے سے پہلے اللہ کا نام لیا۔۔ ماجد جہانگیر کے کتنے بیوی بچے تھے؟ منہ بولی بیٹی نے نجی زندگی کے راز کھول دیے

گزشتہ شب معروف فنکار ماجد خان کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوا ہے جس کے بعد ان کی منہ بولی بیٹی کا انٹرویو تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ اپنے قارئین کی دلچسپ کے لئے ہم انٹرویو سے کچھ باتیں یہاں پیش کررہے ہیں

“ایک بار میں نے پوچھا آپ کے 4 سگے بچے ہیں تو آپ ان کے ساتھ کراچی میں کیوں نہیں رہتے؟ اس بات پر انکل بہت غصہ ہوگئے اور انھوں نے کہا آئیندہ مجھ سے اس بارے میں بات نہیں کرنا۔ ماجد انکل کے 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔ ان کی ٢ شادیاں ہوئی تھیں۔ لیکن ان کے آخری وقت میں ان کے پاس صرف میں تھی“

یہ کہنا ہے پاکستان کے لیجنڈری فنکار ماجد جہانگیر کی منہ بولی بیٹی کا جو آخری لمحات میں بھی ان کی خدمت پر مامور تھیں۔ مختلف یوٹیوبرز کے مطابق دہائیوں تک ٹیلیویژن کے لئے کام کرنے والے ماجد جہانگیر کا جسد خاکی انتقال کے بعد کئی گھنٹوں تک اسپتال کے سرد خانے میں رہا جہاں نہ تو ان کے خاندان کا کوئی فرد موجود تھا نہ ہی میڈیا کا کوئی نمائندہ تھا۔ جب ان کی منہ بولی بیٹی نے ماجد جہانگیر کے بچوں کو فون پر ان کے والد کے انتقال کی خبر دی تو ان کا جواب تھا کہ ٹھیک ہے ہم آجاتے ہیں لیکن ان کی تدفین کراچی میں کی جائے گی۔

آخری جملہ

ماجد جہانگیر کی منہ بولی بیٹی کا کہنا تھا کہ انکل نے کبھی کسی کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کی نہ کچھ بتایا بس وہ ایک ہی جملہ کہتے تھے “یا اللہ میرے گناہ معاف کردے“ یہاں تک کہ آخری سانس لیتے ہوئے بھی انھوں نے یہی جملہ کہا۔

ٹی وی پر خانہ کعبہ دیکھتے تھے

انھوں نے بتایا کہ انتقال کے وقت انھوں نے ماجد جہانگیر سے پوچھا تھا کہ کیا آپ ٹھیک ہیں تو انھوں نے آہستہ سے سر ہلایا کہ وہ ٹھیک نہیں ہیں اور پھر ان کا انتقال ہوگیا۔ مرنے سے پہلے وہ ٹی وی پر خانہ کعبہ کا طواف دیکھتے تھے۔

Marne Se Pehly Allah Ka Name Lia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Marne Se Pehly Allah Ka Name Lia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Marne Se Pehly Allah Ka Name Lia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2905 Views   |   11 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

مرنے سے پہلے اللہ کا نام لیا۔۔ ماجد جہانگیر کے کتنے بیوی بچے تھے؟ منہ بولی بیٹی نے نجی زندگی کے راز کھول دیے

مرنے سے پہلے اللہ کا نام لیا۔۔ ماجد جہانگیر کے کتنے بیوی بچے تھے؟ منہ بولی بیٹی نے نجی زندگی کے راز کھول دیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مرنے سے پہلے اللہ کا نام لیا۔۔ ماجد جہانگیر کے کتنے بیوی بچے تھے؟ منہ بولی بیٹی نے نجی زندگی کے راز کھول دیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔