بازار میں نمکو بیچ کر پیسے کماتا تھا، پھر وہی پیسے امی کو دے دیتا تھا ۔۔ کرکٹ میں آنے سے پہلے حارث رؤف اور ان کی فیملی نے کیسا مشکل وقت دیکھا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز ترین فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا ماضی ایسا تھا کہ وہ کبھی بھول نہیں پائیں گے۔ جنہوں نے کبھی بچپن میں مشکل دن گزارے۔

حارث رؤف نے اپنے مشکل وقت اور کرکٹ میں آنے کی جدوجہد کے بارے میں ای ایس پی این کرک انفو کو انٹرویو میں بتایا۔ ی ایس پی این کرک انفو نے حارث رؤف پر ایک ڈاکیومنٹری بنائی ہے جس کا نام زیرو ٹو 150 ہے۔

اپنی زندگی کی ابتدائی مشکلات کے بارے میں حارث رؤف نے بتایا کہ ان کے سات بہن بھائی ہیں جن میں وہ سب سے بڑے ہیں اور ان کے والد ویلڈر کا کام کرکے اپنے بچوں کو پالتے تھے۔

حارث رؤف نے بتایا کہ ان کے والد اور چچا سب ایک ہی چھوٹے سے گھر میں رہائش پزیر تھے، چاچاؤں کی شادی کے بعد ان کو کمرے دینے پڑے تو ایسے حالات آگئے کہ ہمیں کچن میں سوکر رات گزارنی پڑی۔

حارث رؤف نے بتایا کہ میں چار پانچ سال کی عمر سے کرکٹ کھیل رہا ہوں۔ ایک گلی میں کرکٹ کھیلنے سے منع کیا جاتا تو میں دوسری گلی میں کھیلنے چلا جاتا اور پھر وہاں سے تیسری گلی میں۔

حارث رؤف نے کہا اسکول کے زمانے میں اتوار بازار میں نمکو بیچ کر فیس کے پیسے جمع کرتا تھا۔جبکہ وہ انڈر 16 اور انڈر 19 سے متعلق کچھ نہیں جانتے تھے۔ انہیں گھر کی سپورٹ نہیں تھی جس کے باعث وہ کلب کے اخراجات برداشت کرنے کے قاصر تھے۔

حارث رؤف نے کہا میں اپنی یونیورسٹی کی فیس نکالنے کے لیے ٹیپ بال کے میچز کھیلتا تھا۔ میرے والد کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ مجھے پڑھا سکتے۔ پاکستان میں ٹیپ بال کرکٹرز مہینے کے دو ڈھائی لاکھ روپے آسانی سے کما لیتے ہیں۔

حارث رؤف کے مطابق انہوں نے اپنی اس کمائی کے بارے میں والد کو نہیں بتایا تھا لیکن امی کو پیسے دیتے اور باقی پیسے جمع کرلیتے تھے کیونکہ والدہ کی خواہش تھی کہ ہمارا اپنا گھر ہو۔

حارث رؤف نے کہا آج میرے پاس ایک گھر اور گاڑی ہے۔ جب میں نے گاڑی خریدی تو میرے والد رونے لگے اور کہا کہ ان کی اس گاڑی میں بیٹھنے کی بھی حیثیت نہیں ہے۔ اگر میرا خاندان خوش ہے تو میں خوش ہوں، یہ میرے لیے بہت فخر کی بات ہے۔

Haris Rauf Ne Maazi Me Kesy Mushkil Halaat Dekhy

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Haris Rauf Ne Maazi Me Kesy Mushkil Halaat Dekhy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Haris Rauf Ne Maazi Me Kesy Mushkil Halaat Dekhy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   8320 Views   |   04 Oct 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 April 2024)

بازار میں نمکو بیچ کر پیسے کماتا تھا، پھر وہی پیسے امی کو دے دیتا تھا ۔۔ کرکٹ میں آنے سے پہلے حارث رؤف اور ان کی فیملی نے کیسا مشکل وقت دیکھا؟

بازار میں نمکو بیچ کر پیسے کماتا تھا، پھر وہی پیسے امی کو دے دیتا تھا ۔۔ کرکٹ میں آنے سے پہلے حارث رؤف اور ان کی فیملی نے کیسا مشکل وقت دیکھا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بازار میں نمکو بیچ کر پیسے کماتا تھا، پھر وہی پیسے امی کو دے دیتا تھا ۔۔ کرکٹ میں آنے سے پہلے حارث رؤف اور ان کی فیملی نے کیسا مشکل وقت دیکھا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔