نس پر نس کیوں چڑھ جاتی ہے؟ جانیے ماہرین نے اس تکلیف کو کم کرنے کے کیا طریقے بتائے

کام کرتے ہوئے یا چلتے پھرتے اکثر ہی ہماری نس پر نس چڑھ جاتی ہے اور ناقابل بیان تکلیف ہونے لگتی ہے۔ سردیوں میں یہ کیفیت بار بار ہوتی ہے اور دیر تک رہنے کی وجہ سے ہم چلنے پھرنے کے قابل بھی نہیں رہتے۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو اس کیفیت کے بارے میں چند اہم باتیں اور اس سے باہر آنے کے وہ طریقے بتائیں گے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں۔

نس پر نس کیوں چڑھتی ہے؟

ڈاکٹر عاصم اللہ بخش جنرل فزیشن ہیں۔ مرہم ٹی وی لے وہ لاگ میں انھوں نے بتایا کہ جس کیفیت کو ہم نس پر نس چڑھنے کا نام دیتے ہیں وہ دراصل نسوں کے سکڑنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔

وجوہات

ڈاکٹر عاصم بتاتے ہیں کہ اس کیفیت کی کئی وجوہات ہوتی ہیں جیسے سردی میں پانی کم پینا، گرمی میں پسینے کا زیادہ اخراج، بلڈ پریشر یا دل کی بیماریوں کی کچھ دوائیں جو نسوں کو سکیڑ دیتی ہیں، ذیابیطس کے مرض میں نسیں سکڑتی ہیں اس کے علاوہ حاملہ خواتین کو بھی یہ شکایت ہوجاتی ہے۔

علاج

اس کیفیت کے تدارک کے سلسلے میں ڈاکٹر عاصم کہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔ ورزش کو روٹین کا حصہ بنائیں، دوڑیں تاکہ خون جسم کے ہر حصے میں برابری سے پہنچے اور کوئی نس نہ سکڑے۔ اس کے علاوہ اگر نس ابھی چڑھی ہو تو برف سے ٹکور کریں اور کچھ دیر گزر جائے تو گرم کپڑے سے ٹکور کرنا آرام دے گا۔ تکلیف بار بار محسوس ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Nas Per Nas Kiyun Charh Jati Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nas Per Nas Kiyun Charh Jati Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nas Per Nas Kiyun Charh Jati Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2915 Views   |   07 Jul 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

نس پر نس کیوں چڑھ جاتی ہے؟ جانیے ماہرین نے اس تکلیف کو کم کرنے کے کیا طریقے بتائے

نس پر نس کیوں چڑھ جاتی ہے؟ جانیے ماہرین نے اس تکلیف کو کم کرنے کے کیا طریقے بتائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نس پر نس کیوں چڑھ جاتی ہے؟ جانیے ماہرین نے اس تکلیف کو کم کرنے کے کیا طریقے بتائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔