خواہش تھی کہ بیٹا لے کر آئے اور۔۔ ماہرہ خان دوسری شادی کو یاد کرتے ہوئے کیوں رو پڑیں؟

"مجھے لگتا ہے کہ میں نے زندگی میں جب بھی کسی کے ساتھ نیکی کی، کسی کا خیال رکھا، وہ سب اللہ نے ایک ساتھ جمع کر کے مجھے نواز دیا۔ شادی کے ہر لمحے پر میں بس الحمداللہ کہہ رہی تھی۔ میری زندگی ازلان کے گرد گھومتی ہے اور ہمیشہ گھومتی رہے گی، لیکن اب ہماری کہانی میں نئے لوگوں کا اضافہ ہوا ہے، اسی لیے شادی کا دن میرے لیے بہت خاص تھا۔ مجھے اپنے بیٹے پر بے حد فخر ہے۔ میں چاہتی تھی کہ وہ مجھے شادی کے دن لے کر آئے، اور اس نے میرا خواب سچ کر دکھایا۔"

ماہرہ خان کی شادی میں بیٹے کا جذباتی ساتھ— ماں کا خواب حقیقت بن گیا پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی دوسری شادی کے خوبصورت لمحات کو یاد کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور اپنے بیٹے ازلان کی موجودگی کو زندگی کا سب سے بڑا تحفہ قرار دیا۔

جہاں ماہرہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی، وہیں ایک منظر ایسا تھا جس نے سب کے دل چھو لیے— وہ لمحہ جب ازلان اپنی والدہ کو دلہن کے روپ میں شادی کے مقام تک لے کر آئے۔

شادی کی تقریب میں ازلان نے نہ صرف ماہرہ کا ہاتھ تھاما بلکہ نکاح کے وقت بھی وہ ان کے ساتھ بیٹھے رہے۔ جب سلیم کریم نے قبولیت کے الفاظ ادا کیے تو ماں اور بیٹے کے چہرے پر خوشی اور سکون کی جھلک دیکھنے والی تھی۔ یہ منظر ماہرہ کے مداحوں کے لیے ناقابلِ فراموش بن گیا۔

ماہرہ نے حالیہ انٹرویو میں جذباتی انداز میں کہا کہ ان کی زندگی کا سب سے اہم حصہ ہمیشہ ازلان رہے ہیں، اور شادی کے دن ان کی موجودگی نے اس خوشی کو دوگنا کردیا۔ ماہرہ کا کہنا تھا کہ یہ ان لمحوں کا انعام ہے جو زندگی نے انہیں دیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ماہرہ کے اس رشتے کی خوب پذیرائی ہوئی۔ مداحوں نے ماں اور بیٹے کے درمیان محبت بھرے تعلق کو سراہتے ہوئے اسے "مثالی بندھن" قرار دیا۔

Mahira Khan Crying For Son

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mahira Khan Crying For Son and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mahira Khan Crying For Son to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3330 Views   |   17 Dec 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

خواہش تھی کہ بیٹا لے کر آئے اور۔۔ ماہرہ خان دوسری شادی کو یاد کرتے ہوئے کیوں رو پڑیں؟

خواہش تھی کہ بیٹا لے کر آئے اور۔۔ ماہرہ خان دوسری شادی کو یاد کرتے ہوئے کیوں رو پڑیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خواہش تھی کہ بیٹا لے کر آئے اور۔۔ ماہرہ خان دوسری شادی کو یاد کرتے ہوئے کیوں رو پڑیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔