آم کھا کر دودھ کیوں پینا چاہیے۔۔ جانیں ایسا کرنے سے کون سی تکلیفوں سے بچا جاسکتا ہے؟

آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ آم کھانے کے بعد دودھ ضرور پینا چاہیے۔ لیکن بچے تو بچے بلکہ بڑے بھی دودھ پینے سے بھاگتے ہیں۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو آم کھا کر دودھ پینے کے چند فائدے بتائیں گے۔

آم صرف ذائقے میں ہی شاندار نہیں ہوتے۔ یہ بے شمار غذائی اجزاء کا ذخیرہ ہیں جو گرمی کے موسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں اور ذیابیطس سے لے کر دل کی بیماریوں تک بہت سی بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ قدرتی طور پر آپ کے ہاضمے کی صحت کو بھی بہتر کرتے ہیں۔ بھارت سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر ڈکسا بھوسر نے آم کے فائدے بتاتے ہوئے کہا کہ آم فائبر، بیٹا کیروٹین اور پوٹاشیم کا ایک بڑا ذریعہ ہیں جو بلڈ پریشر کو کم کرنے میں کارگر ہے۔

ڈاکٹر ڈکسا کا کہنا ہے کہ کھانے سے تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے آموں کو پانی میں ضرور بھگوئیں۔ آم کو بھگونے سے آم میں موجود اضافی فائٹک ایسڈ کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے اس طرح غذائی اجزاء کو بہتر طور پر جذب کرنے میں مدد ملتی ہے۔

آم کو دودھ کے ساتھ کھانے کے فائدے

ڈاکٹر ڈکسا کا کہنا ہے کہ آم کا ملک شیک بنا کر پینا جسم کو سکون بخشتا ہے۔ یہ ایک قوت بخش ٹانک ہے اس کے علاوہ آم کھا کر دودھ پینے سے پھل کی گرم تاثیر ٹھنڈی ہونے لگتی ہے۔ دانے نہیں نکلتے، خون بنتا ہے اور رنگت صاف ہوتی ہے۔

Aam Ke Baad Doodh Peena

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Aam Ke Baad Doodh Peena and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aam Ke Baad Doodh Peena to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3056 Views   |   23 May 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

آم کھا کر دودھ کیوں پینا چاہیے۔۔ جانیں ایسا کرنے سے کون سی تکلیفوں سے بچا جاسکتا ہے؟

آم کھا کر دودھ کیوں پینا چاہیے۔۔ جانیں ایسا کرنے سے کون سی تکلیفوں سے بچا جاسکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آم کھا کر دودھ کیوں پینا چاہیے۔۔ جانیں ایسا کرنے سے کون سی تکلیفوں سے بچا جاسکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔