سونف صرف منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے نہیں۔۔۔ سونف کے 5 ایسے فائدے جو آپ کو بڑے مسائل سے محفوظ رکھ سکتے ہیں

کھانے کے بعد تھوڑا سا سونف کھانا ہماری روایت کا حصہ ہے۔ عام طور پر اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ کھانے کے بعد منہ سے مخصوص بو ختم ہوجائے لیکن سونف کے اس کے علاوہ بھی بہت سے فائدے ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ چھوٹے چھوٹے خوشبودار بیج بہت سی بڑی بیماریوں سے لڑنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں گھر میں موجود یہ بظاہر معمولی سے بیج آپ کی صحت کو کس طرح فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

1- بے وقت بھوک کو کم کرسکتے ہیں

صحت مند خواتین کے گروہ پر ہونے والی تحقیق کے مطابق دوپہر کے کھانے سے پہلے سونف کو پانی میں ابال کر چائے کی طرح پینے سے کھانے کے دوران بھوک کم محسوس ہوتی ہے اور یہ غذائی ضروریات بھی پوری کرتے ہیں اس لئے کمزوری محسوس نہیں ہوتی۔

2- کینسر سے لڑنے کی خصوصیات

سونف کے اندر موجود طاقتور کیمیائی مرکبات جیسے انیتھول کینسر سے لڑنے میں بہت فعال کردار ادا کرتا ہے۔

3- دل کی صحت کے لئے اچھا ہے

سونف کو بلاناغہ کھانے سے دل کی صحت کو مختلف طریقوں سے فائدہ ہوسکتا ہے کیونکہ سونف ریشے سے بھرپور ہوتے ہیں اور ہائی کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔

4- اینٹی بیکٹیریل

سونف کے بیج اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتے ہیں اور بہت سے بیکٹیریاز جیسے اسٹیفیلوکوکساورئیس، کینڈیڈا، ایسچریچیاکولی وغیرہ کو جسم کے اندر پنپنے سے روکتے ہیں۔

5- دماغی صحت کے لئے بھی فائدہ مند

سونف کا عرق بڑھاپے میں یادداشت کے مسائل سے نمٹنے کے لئے فائدہ مند ہے۔
بشکریہ:ہماری ویب

Sounf Khane Ke Beshumar Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sounf Khane Ke Beshumar Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sounf Khane Ke Beshumar Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5110 Views   |   23 Jun 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سونف صرف منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے نہیں۔۔۔ سونف کے 5 ایسے فائدے جو آپ کو بڑے مسائل سے محفوظ رکھ سکتے ہیں

سونف صرف منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے نہیں۔۔۔ سونف کے 5 ایسے فائدے جو آپ کو بڑے مسائل سے محفوظ رکھ سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سونف صرف منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے نہیں۔۔۔ سونف کے 5 ایسے فائدے جو آپ کو بڑے مسائل سے محفوظ رکھ سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔