شائستہ لودھی کی خوبصورتی کا راز ۔۔۔ سورج مکھی کے بیج، کتنے فائدے؟

کچھ عرصہ قبل مارننگ شو کی میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے کہاکہ خوبصورت لڑکیوں! ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے میں آپ کو تجویز کرتی ہوں سورج مکھی کے بیج۔۔۔اس میں شامل تیل آپ کی جلد کے لئے بہترین ہے اور یہ آپ کی بائیلوجیکل سائیکل کے لئے بھی بہترین ہے۔۔۔میں تو یہ اپنے ساتھ آفس میں رکھتی ہوں اور اسنیک کے طور پر کھاتی ہوں۔۔۔آپ لوگ کب کھائیں گی؟

ان کی اس پوسٹ کے بعد اکثر خواتین نے لکھا کہ انہوں نے بھی سورج مکھی کے بیج کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا شروع کردیا ہے۔۔۔

سورج مکھی کے بیج میں بی کمپلیکس وٹامن وافر مقدار میں ہوتے ہیں جبکہ یہ فاسفورس، میگنیشیم، پروٹین اور وٹامن ای حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔۔۔اس میں زنک، کوپر اور کیروٹین بھی شامل ہوتا ہے ۔۔۔

ویسے تو اس میں چھپے فوائد آپ کو نا صرف حسن کی دولت سے مالا مال کرتے ہیں بلکہ آپ کے دماغ کی طاقت کو بھی بڑھاتے ہیں۔۔۔ساتھ ہی اس کا زیادہ استعمال آپ کے گردوں اور دل کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے اگر آپ اسے نمک کے ساتھ کھاتے ہیں۔۔۔امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق آپ روزانہ بیس سے تیس گرام سورج مکھی کے بیج کھا سکتے ہیں۔۔۔یہ فائبر کی دولت سے مالا مال ہوتے ہیں اور ایک اونس میں دو گرام فائبر ہوتا ہے۔۔۔یعنی اس سے پیٹ بھی بھرتا ہے اور جسم میں فائبر کی ضرورت بھی پوری ہوتی ہے۔۔۔

وہ افراد جنہیں قبض کی شکایت رہتی ہے اگر ان بیجوں کو سیریل یا دہی میں ملا کر کھائیں تو کافی افاقہ ہوگا۔۔۔اور پیٹ صاف کرنے والے بیجوں میں سے یہ ایک ہے۔۔۔

اس کے چند بیجوں میں ہی وٹامن ای کی اتنی مقدار شامل ہے جو آپ کے بالوں کو نا صرف گرنے سے روکے گی بلکہ بال لمبے اور گھنے بھی ہوجائیں گے۔۔۔

ان بیجوں کے ذریعے ٹائپ ٹو ذیابطیس کا علاج ممکن ہے ۔۔۔اس میں ایک ایسا کمپاؤنڈ موجود ہے جو خون کی نالیوں کو کھولتا ہے اور دل کا دورہ پڑنے کے چانسز کم ہوجاتے ہیں۔۔۔ساتھ ہی اس میں شامل وٹامن ای کولون کینسر کے خطرے کو کم کر دیتا ہے۔۔۔خواتین میں مینو پاس کے مشکل ترین دور میں ہونے والی گھبراہٹ اورتبدیلیوں کو کنٹرول کرتا ہے۔۔۔

جن لوگوں کا بی پی ہائی رہتا ہے وہ ایک خاص مقدار میں اگر اس کا استعمال کریں تو کافی افاقہ ہوگا۔۔۔․

وہ لوگ جو اس کے چھلکے اتارنا چاہتے ہیں تو ہاتھوں سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ اس کو گرائنڈ کریں اور ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔۔۔چھلکے تھوڑی دیر بعد خود ہی اوپر تیرنے لگیں گے۔۔آپ ان کو چمچے سے نکالیں اور ان میں سے نکالے جانے والے گودے کو باآسانی کھائیں۔۔۔

ڈاکٹر شائستہ لودھی کی جلد کو دیکھ کر یہ یقین ہوجاتا ہے کہ لازمی انہوں نے اس انوکھے بیج سے کافی فائدے اٹھائے ہیں اور اب جبکہ وہ کامیابی سے اپنا کلینک چلارہی ہیں تو ان کی بتائی ہوئی اس تجویز کو نا ماننا بے وقوفی ہوگی۔۔۔

Shaista Lodhi Ki Khubsoorti Ka Raaz

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Shaista Lodhi Ki Khubsoorti Ka Raaz and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shaista Lodhi Ki Khubsoorti Ka Raaz to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Nasreen  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3420 Views   |   17 Jan 2022
About the Author:

Nasreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Nasreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 May 2024)

شائستہ لودھی کی خوبصورتی کا راز ۔۔۔ سورج مکھی کے بیج، کتنے فائدے؟

شائستہ لودھی کی خوبصورتی کا راز ۔۔۔ سورج مکھی کے بیج، کتنے فائدے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شائستہ لودھی کی خوبصورتی کا راز ۔۔۔ سورج مکھی کے بیج، کتنے فائدے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔