بیوی شوہر کے راز بتا رہی ہے تو کبھی کوئی لڑکی کے راز کھول رہا ہے ۔۔ سوشل میڈیا پر ذاتی زندگیوں پر کیچڑ اچھالنے پر لوگوں کی شدید تنقید

اداکار فیروز خان اورعلیزے سلطان کے درمیان علیحدگی کے بعد الزامات کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے جس پر معروف اداکار ارسلان نصیر کا کہنا ہے کہ اوروں کے پردے قائم رکھو تاکہ اللہ تمہارے پردے قائم رکھے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ارسلان نصیر نے لکھا کہ لڑکی لڑکے کو ایکسپوز کررہی ہے، لڑکے کے دوست لڑکی کو ایکسپوز کررہے ہیں۔ بیوی شوہر کو ایکسپوز کررہی ہے، شوہر کے دوست بیوی کو اور ہم سب بیٹھ کر مزے کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں فیروز خان نے بتایا تھا کہ ‘ہماری طلاق 3 ستمبر 2022 کو ہوئی جس کے بعد میں نے 19 ستمبر 2022 کو اپنے بچوں سلطان اور فاطمہ کی تحویل اور ملنے کے حقوق کے لیے عدالت میں فیملی لا کیس دائر کیا۔

اس سے قبل فیروز خان نے ایک پروگرام میں ایک سوال پر اہلیہ سے علیحدگی یا ان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے معاملے پر بات کرنے سے معذرت کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق میڈیا پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔

دوسری جانب علیزے سلطان نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے فیروز خان پر جسمانی اور نفسیاتی تشدد کے الزامات عائد کئے تھے۔

علیزے سلطان کا کہنا تھا کہ ہماری 4 سال کی شادی سراسر افراتفری کا شکار رہی اور اس عرصے میں مسلسل جسمانی اور نفسیاتی تشدد کے علاوہ اپنے شوہر کے ہاتھوں بلیک میلنگ، بے وفائی اور رسوائی بھی برداشت کرنا پڑی، بہت غور و فکر کے بعد میں اس افسوس ناک نتیجے پر پہنچی ہوں کہ میں اپنی پوری زندگی اس ہولناک طریقے سے نہیں گزار سکتی۔

علیزے سلطان کی طرف سے فیروز خان پر الزامات کے بعد فیروز کے دوستوں کی جانب سے علیزے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر اداکار ارسلان نصیر نے دونوں کو ایک دوسرے کا پردہ رکھنے کا مشورہ دیا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے مشورہ دینے پر ارسلان نصیر پر بھی کڑی تنقید کی ہے۔

الزبا نامی صارف کا کہنا ہے کہ "ہاں بھائی بیوی کو مار پڑے لیکن وہ پردے رکھے، اچھا پیغام ہے"۔

عامر علی نامی شخص نے لکھا کہ " ارسلان بھائی ہمیں تو اخلاقیات سکھانے آگئے آپ لیکن اب ایک ٹوئٹ ان سیلیبریٹیز کیلئے بھی کردیں جو اپنی نجی زندگی ہمیں دکھا رہے ہیں۔ ہم مزے نہیں لے رہے، وہ لوگ شوق سے ذلیل ہورہے ہیں۔ بیوی شوہر کو وحشی بول رہی ہے سوشل میڈیا پر آکے، تھوڑی اخلاقیات ان کو بھی سکھادو"۔

Biwi Shohar Ke Raaz Bata Rhi Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Biwi Shohar Ke Raaz Bata Rhi Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Biwi Shohar Ke Raaz Bata Rhi Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shamsa  |   In News  |   0 Comments   |   2430 Views   |   23 Sep 2022
About the Author:

Shamsa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shamsa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

بیوی شوہر کے راز بتا رہی ہے تو کبھی کوئی لڑکی کے راز کھول رہا ہے ۔۔ سوشل میڈیا پر ذاتی زندگیوں پر کیچڑ اچھالنے پر لوگوں کی شدید تنقید

بیوی شوہر کے راز بتا رہی ہے تو کبھی کوئی لڑکی کے راز کھول رہا ہے ۔۔ سوشل میڈیا پر ذاتی زندگیوں پر کیچڑ اچھالنے پر لوگوں کی شدید تنقید ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیوی شوہر کے راز بتا رہی ہے تو کبھی کوئی لڑکی کے راز کھول رہا ہے ۔۔ سوشل میڈیا پر ذاتی زندگیوں پر کیچڑ اچھالنے پر لوگوں کی شدید تنقید سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔