زندگی کب بدل جائے، کسی کو کیا پتہ، وقت کا پہیہ ہمیشہ ہی انسان کو حیران کرتا ہے، ایسا ہی کچھ کشمیری بچے کے ساتھ ہوا، جس کے والد کو بھارتی فورسز نے شہید کر دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک کم عمر بچہ رات کے وقت قبرستان میں موجود ہے۔ جبکہ کوئی دوسرا شخص اس وقت موجود نہیں تھا۔
یہ کم عمر بچہ اپنے والد کی قبر پر موجود ہے اور قبر پر ہاتھ کر کشمیری زبان میں کہہ رہا ہے، جس کا مطلب عین ممکن ہے یہی ہو کہ والد کو اٹھا رہا ہو جیسے کہ والد سو گئے ہوں۔
بچہ کہہ رہا ہے کہ بابا اٹھو، بابا اٹھو، گھر چلو۔ یہ بچہ اگرچہ معصوم ہے مگر بھارتی درندگی کی بھینٹ ضرور چڑھ گیا ہے۔
بچہ اکیلا رات کے اندھیرے میں قبرستان میں موجود ہے۔ آزادی کی قیمت کس حد تک چکانی پڑتی ہے، یہ کشمیری عوام کو بخوبی جانتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود کشمیری عوام اپنے حق اور آزادی کے لیے ہمت ہارنے کو تیار نہیں ہیں۔