خالہ بننے پر بہت خوش ہوں۔۔ راکھی ساونت نے دیپیکا کی بیٹی کے لئے کیا کچھ خرید لیا؟ ویڈیو

جہاں بالی ووڈ کی مشہور جوڑی، دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنی بیٹی کی پیدائش کا جشن منا رہے ہیں، وہیں راکھی ساونت اپنی منفرد انداز میں دبئی میں چھوٹی شہزادی کے لیے تحائف خریدنے میں مصروف ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، راکھی ساونت کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں دبئی کے ایک بڑے شاپنگ مال میں بچوں کے کھلونے اور تحائف خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں راکھی ساونت خوشی سے کہہ رہی ہیں، "ماسی (خالہ) بننے پر بہت خوش ہوں!" ان کی باتوں نے مداحوں کو مزید محظوظ کر دیا۔

راکھی نے اپنے پیغام میں دیپیکا پڈوکون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "دیپیکا، ہم دونوں نے ایک ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ آپ سپر اسٹار بن گئیں، بیوی بنیں، اور اب ماں بھی بن گئیں! میں آپ کے لیے بہت خوش ہوں اور آپ کی بیٹی کے لیے دبئی سے خصوصی تحائف خرید رہی ہوں۔"

یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کے دلوں میں جگہ بنا چکی ہے، اور مداح راکھی کے منفرد انداز اور محبت بھری نیت کو خوب سراہ رہے ہیں۔

Rakhi Sawant Shopping For Dipika Daughter

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rakhi Sawant Shopping For Dipika Daughter and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rakhi Sawant Shopping For Dipika Daughter to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   893 Views   |   10 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 17 September 2024)

خالہ بننے پر بہت خوش ہوں۔۔ راکھی ساونت نے دیپیکا کی بیٹی کے لئے کیا کچھ خرید لیا؟ ویڈیو

خالہ بننے پر بہت خوش ہوں۔۔ راکھی ساونت نے دیپیکا کی بیٹی کے لئے کیا کچھ خرید لیا؟ ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خالہ بننے پر بہت خوش ہوں۔۔ راکھی ساونت نے دیپیکا کی بیٹی کے لئے کیا کچھ خرید لیا؟ ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔