شوگر کے مریض یہ نہ کھائیں ۔۔ لوبیا لازمی کیوں کھانا چاہیے اور یہ آپ کو کن بیماریوں سے بچا سکتی ہے؟

لال لوبیا میں فائبر، پروٹین، میگنیشیم، فولیٹ، کیلشیم، پوٹاشیم، آئرن، پروٹین، سوڈین، فائبر، اور وٹامن اے شامل ہیں، جو مجموعی طور پر صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت اہم سمجھے جاتے ہیں۔ سنا مکی کی طرح لوبیا میں بھی پوٹاشیم پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے خون کی شریانوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے لوبیا ایک بہترین غذا ہے کیوں کہ اس میں فیٹ اور کیلوریز کم مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

لوبیا میں پروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہےجو جسمانی بلاکس کو تشکیل دینے میں بہت مددگار ہوتی ہے ۔ پروٹین کی وجہ سے جِلد کی صحت میں بہتری آتی ہے اور بال بھی مضبوط ہوتے ہیں۔

لوبیا میں وٹامن کے بھی پایا جاتا ہے جو جسم کو آکسیڈیٹو تناؤ سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جس کی وجہ سے کینسر کے خطرات میں کمی آتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لوبیا میں موجود فری ریڈیکلز کی وجہ سے مائٹو کونڈریا میں فری ریڈیکلز کم ہو جاتے ہیں۔ لوبیا کے باقاعدگی کے ساتھ کھانے سے بڑی آنت کے کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔

لوبیا میں سیب کے سرکے جیسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو وزن میں کمی کے لیے مفید ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق لوبیا میں پایا جانے والا فائبر ہاضمہ کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بھوک کے احساس کو بھی کم کرتا ہےاگر آپ وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو آپ کو باقاعدگی کے ساتھ سفید یا لال لوبیا استعمال کرنا ہو گا۔ جسم میں کیلشیم، فاسفورس، سوڈیم وغیرہ کی کمی ہونے کی وجہ سے ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں۔ لوبیا میں پوٹاشیم اور کیلشیم بہت سے وٹامن اور منرلز پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ کرتے ہیں اور ہڈیوں کو مختلف مسائل سے بھی بچاتے ہیں۔ لال اور سفید لوبیے دونوں میں وٹامن اے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ بینائی میں اضافہ کرنے کے لیے بے حد اہم وٹامن ہے۔

شوگر کے مریض کیوں نہ کھائیں؟

لال لوبیا شوگر کے وہ مریض بالکل نہ کھائیں جن کا شوگر بڑھا رہتا ہو اور وہ اس کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں ہیں یا دوائیاں ہائی ڈوز لے رہے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں خون کو تیزی سے بڑھانے کی طاقت ہوتی ہے اور ہیموگلوبن میں توانائی کی مقدار بڑھ جاتی ہے، لہٰذا یہ دال نہ کھائیں کیونکہ اس سے جسم کو اندرونی طور پر نقصان بھی ہو سکتا ہے اور خلیات کی تخلیق کاری رُک جاتی ہے۔

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1131 Views   |   14 Feb 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about شوگر کے مریض یہ نہ کھائیں ۔۔ لوبیا لازمی کیوں کھانا چاہیے اور یہ آپ کو کن بیماریوں سے بچا سکتی ہے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (شوگر کے مریض یہ نہ کھائیں ۔۔ لوبیا لازمی کیوں کھانا چاہیے اور یہ آپ کو کن بیماریوں سے بچا سکتی ہے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.