اگر آپ کے پاؤں بھی سوجن کا شکار رہتے ہیں تو یہ ان بیماریوں کی علامت ہوسکتی ہے

انسانی جسم میں پیروں کی حیثیت ان ستونوں کی ہے جس پر یہ ساری عمارت قائم ہوتی ہے ۔ جسم کا مکمل بار اٹھانے کے سبب جسم کے اندر ہونے والی کسی بھی تکلیف کی علامات پیروں پر ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں- یہ علامات کبھی تو پیروں میں درد کی صورت میں ہو سکتی ہیں اور کبھی پیروں کی سوجن سے بھی ان کا اظہار ہو سکتا ہے- عام طور پر پیروں کی سوجن کو لوگ تھکن ،زیادہ دیر تک کھڑے رہنے یا پھر زیادہ وزن کا سبب قرار دیتے ہیں مگر ہمیشہ یہ مفروضہ ہمیشہ ثابت نہیں ہوتا ہے ۔ بعض اوقات پیروں کی سوجن کسی بڑی بیماری کی ابتدائی علامت بھی ہو سکتی ہے-

1: گردوں کے امراض کے باعث
گردوں کو جسم کا فلٹر پلانٹ بھی کہا جاتا ہے یہ جسم کے تمام زہریلے مادوں کو چھان کر جسم سے باہر خارج کرتے ہیں- مگر بعض اوقات ان میں پتھری یا انفیکشن ہونے کی صورت میں یہ اپنا کام درست طور پر انجام نہیں دے پاتے اور زہریلے مادے جسم میں جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں- اور یہی خرابی پیروں کی سوجن کی وجوہات میں سے ایک وجہ ہوتی ہے-

2: جگر کی خرابی کے سبب
انسانی جسم میں جگر کو ایک مرکزی حیثيت حاصل ہے- جگر کی تکلیف کی پہلی علامت ویسے تو بخار کا آنا ہوتا ہے مگر بعد میں بخار تو ختم ہو جاتا ہے- مگر جگر کی خرابی کے سبب پیٹ کے اور پیروں پر سوجن آجاتی ہے اور اس طرح محسوس ہوتا ہے جیسے ان میں پانی بھر گیا ہے-

3: ہا‏ئی بلڈ پریشر کے سبب
ہائی بلڈ پریشر وہ پوشیدہ بیماری ہے جو کہ انسان کے دل گردوں اور جگر کو متاثر کرنے کا باعث بنتی ہے- مستقل ہائی بلڈ پریشر کے سبب بھی پیروں پر مستقل سوجن کی شکایت ہو سکتی ہے-

4: ذیابطیس کی وجہ سے
ذیابطیس کے سبب پیروں کی شریانیں کمزور ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے پیروں میں خون کی ترسیل متاثر ہوتی ہے اور خون کی کمی کے باعث پیروں پر سوجن ہو سکتی ہے-

5: دل کے امراض کے سبب
دل کی بیماریوں کا سبب یہی ہوتا ہے کہ کسی نہ کسی وجوہ کی بنا پر دل جسم کے تمام حصوں تک خون کی ترسیل کرنا دشوار ہو جاتا ہے- اور چونکہ پیر جسم کے سب سے نیچے حصے کی طرف ہوتے ہیں تو ان تک خون کی ترسیل متاثر ہوتی ہے اور سوجن واقع ہو جاتی ہے-

Paon Ke Sujan Ki Wajuhat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Paon Ke Sujan Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Paon Ke Sujan Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   18402 Views   |   29 Jun 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 October 2024)

پاؤں تھائی رائڈڈس آرڈرر یعنی ھائی پو تھائی رئڈو زم یا ہائی پو تھائی رہڈزم کی وجہ سے بھی سوجھ سکتے ہیں

  • asif, karachi

اگر آپ کے پاؤں بھی سوجن کا شکار رہتے ہیں تو یہ ان بیماریوں کی علامت ہوسکتی ہے

اگر آپ کے پاؤں بھی سوجن کا شکار رہتے ہیں تو یہ ان بیماریوں کی علامت ہوسکتی ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ کے پاؤں بھی سوجن کا شکار رہتے ہیں تو یہ ان بیماریوں کی علامت ہوسکتی ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔