موٹی اور کالی لڑکیوں کے رشتے میں مسئلہ ہوتا۔۔ مسز خان کی بے ہودہ بات پر جویریہ سعود غصے میں آگئیں! کیا کچھ سنا دیا؟

Javeria Saud Reacts Mrs Khan Insensitive Comments About Overweight Girls

"دنیا چاند پر پہنچ گئی، لیکن ہماری کچھ پھوپھیاں، نانیاں اور دادیاں آج بھی لڑکیوں کی جلد کی رنگت اور جسمانی ساخت پر اٹکی ہوئی ہیں۔"

یہ الفاظ ہیں معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود کے، جنہوں نے ایک وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے ان رشتہ کرانے والی خواتین کی سوچ پر زوردار تنقید کی جو اب بھی لڑکی کے قد، جسم اور رنگ کو اس کی شخصیت کا تعارف سمجھتی ہیں۔

ویڈیو میں ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ، "دبلی پتلی اور صاف رنگت والی لڑکیاں زیادہ خوداعتماد ہوتی ہیں، جب کہ سانولی یا موٹی لڑکیاں کم گو اور جھجک کا شکار ہوتی ہیں۔"

جویریہ نے اس پر نہایت دوٹوک مؤقف اپنایا اور کہا، "یہ نظریہ صرف پسماندہ نہیں بلکہ نئی نسل کے لیے زہرِ قاتل ہے۔ رشتے اب بھی خواتین کے جسمانی معیار سے جوڑے جا رہے ہیں، اور یہ المیہ ہے۔"

انہوں نے معاشرے کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ، "بزرگ خواتین کو اپنی فرسودہ سوچ کا بوجھ اب اگلی نسل پر نہیں ڈالنا چاہیے۔ اگر ہم واقعی ترقی چاہتے ہیں تو ہمیں کردار، مزاج اور قابلیت کو پیمانہ بنانا ہوگا — نہ کہ گوری رنگت یا زیرو سائز کو۔"

سوشل میڈیا پر جویریہ کے الفاظ نے دھوم مچا دی۔ صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا، سچ کہا! ان 'رشتہ آنٹیوں' کی فائلوں میں جیسے خوبصورتی کا ایک پرانا چیک لسٹ ہوتا ہے، جو اپڈیٹ ہونا بھول گیا ہے۔

یہ بحث ایک بار پھر سوال چھوڑ گئی، کیا ہم اپنے بیٹوں کے لیے بیوی تلاش کر رہے ہیں یا ایک شوپیس؟ اور کب تک لڑکیوں کی قدر صرف ان کے خدوخال سے کی جاتی رہے گی؟

Javeria Saud Reacts Mrs Khan Insensitive Comments About Overweight Girls

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Javeria Saud Reacts Mrs Khan Insensitive Comments About Overweight Girls and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Javeria Saud Reacts Mrs Khan Insensitive Comments About Overweight Girls to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   331 Views   |   12 Sep 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 September 2025)

موٹی اور کالی لڑکیوں کے رشتے میں مسئلہ ہوتا۔۔ مسز خان کی بے ہودہ بات پر جویریہ سعود غصے میں آگئیں! کیا کچھ سنا دیا؟

موٹی اور کالی لڑکیوں کے رشتے میں مسئلہ ہوتا۔۔ مسز خان کی بے ہودہ بات پر جویریہ سعود غصے میں آگئیں! کیا کچھ سنا دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موٹی اور کالی لڑکیوں کے رشتے میں مسئلہ ہوتا۔۔ مسز خان کی بے ہودہ بات پر جویریہ سعود غصے میں آگئیں! کیا کچھ سنا دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts