والدہ کا آخری بار چہرہ بھی نہیں دیکھ پائی تھی ۔۔ وہ مشہور اداکارائیں جو لائیو پروگرام میں والدہ کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں

ماں ہے تو جہاں ہے ورنہ اس کے بغیر زندگی کا تصور نہیں ہوسکتا۔ اور اگر ماں اس دنیا سے چلی جائے تو اس کی یاد میں دن نہیں کٹتا۔ شوبز شخصیات بھی اپنی ماؤں سے بے حد محبت کرتی ہیں اور جن کی مائیں اب اس دنیا میں نہیں رہیں وہ ان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوجاتی ہیں۔

اس آرٹیکل میں ہم ان مشہور ٹیلی وژن شخصیات کا ذکر کریں گے جو لائیو پروگرام کے دوران ماں سے متعلق موضوع اور سوالوں پر اپنے آنسوؤں کو نہ روک سکیں۔

1- صبور علی

شوبز کی معروف اداکارہ صبور علی والدہ کی وفات کے بعد بہت مشکل وقت سے گزر چکی ہیں۔ وہ اپنی والدہ کے بہت قریب تھیں اور سارا وقت انہی کی ساتھ گزاتی تھیں۔ ایک نجی ٹی پر انٹرویو کے دوران ہوسٹ نے والدہ کے بارے میں سوال کیا تو صبور آبدیدہ ہوگئیں۔ انھوں نے بتایا کہ میری والدہ 19 دن تکلیف میں رہیں، ہم عمرہ کر کے آئے اور اس کے بعد سے ہی امی کی طبیعت خراب ہوئی، ڈاکٹرز نے امی کو وینٹی لیٹر پر ڈالنے کا کہا، لیکن امی زندگی میں کئی مرتبہ کہہ چکی تھیں کہ مجھے وینٹی لیٹر پر کبھی نہیں رکھنا چاہے کچھ بھی ہو جائے وہ ایک بہت تکلیف دہ مرحلہ ہے میں نہیں سہہ سکتی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے دیکھا اور کہا کہ امی کی سانسیں نہیں لیکن آپ ایک مرتبہ آواز لگا کر دیکھیں، میرے چھوٹے بھائی علی نے آواز لگائی امی کو تو امی نے آنکھیں کھول لیں، جس پر عملہ حیران ہوا کہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا کہ سانسیں ختم ہوجائیں اور مریض آنکھیں کھول کر دیکھ لے۔ لیکن بالاخر امی ہمیں دنیا میں اکیلا چھوڑ کر چلی ہی گئیں۔

2- ندا یاسر

پاکستان کی مشہور میزبان و ہوسٹ ندا یاسر والدہ کی وفات کے بعد ٹوٹ چکی تھیں۔ آج بھی لائیو پروگرام میں وہ اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوجاتی ہیں کیونکہ ان کی ماں سے محبت بہت زیادہ تھی۔ اپنی ماں کے انتقال کے وقت کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اتنی بد نصیب ہوں کہ میری ماں کی وفات کے وقت میں میں نے اپنی والدہ کو دیکھا تک نہیں تھا۔

3- نور خان

اداکارہ نور خان جو سارہ خان کی بہن ہیں، انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں ماں کی یاد پر روتے ہوئے بتایا کہ: '' میں آج بھی ماں کا دوپٹہ اور ان کا کمبل لے کر سوتی ہوں، ان کی خوشبو محسوس کرتی ہوں، آج بھی امی روزانہ خوابوں میں آتی ہیں ، میں ان سے زیادہ ملتی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میری ماں مجھ جیسی تھیں۔

Walda Ka Chehra Nhe Dekh Pai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Walda Ka Chehra Nhe Dekh Pai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Walda Ka Chehra Nhe Dekh Pai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1856 Views   |   24 Nov 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 March 2024)

والدہ کا آخری بار چہرہ بھی نہیں دیکھ پائی تھی ۔۔ وہ مشہور اداکارائیں جو لائیو پروگرام میں والدہ کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں

والدہ کا آخری بار چہرہ بھی نہیں دیکھ پائی تھی ۔۔ وہ مشہور اداکارائیں جو لائیو پروگرام میں والدہ کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ والدہ کا آخری بار چہرہ بھی نہیں دیکھ پائی تھی ۔۔ وہ مشہور اداکارائیں جو لائیو پروگرام میں والدہ کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔