بینائی کو بہتر بنائیں ۔۔ جانیئے چند ایسے طریقے جن سے آپ اپنی بینائی کو بہتر بنا سکتے ہیں تاکہ دِکھائی دے ہر منظر خوبصورت

آج کل آنکھوں کا کمزور ہونا، بینائی کم ہونا ایک عام مسئلہ بن گیا ہے اور ہر دوسرا شخص چشمہ لگائے نظر آتا ہے یہاں تک کہ 4 سے 6 سال کے بچے بھی بینائی کی کمزور کا شکار ہیں، لیکن کیا اس مسئلے کو یوں ہی چھوڑ دیا جائے؟

نہیں! اب ایسا کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں بینائی تیز کرنے کے چند ایسے طریقے جو آزما کر آپ کچھ ہی دنوں میں اپنی بینائی میں واضح فرق محسوس کر سکیں گے۔

سبینائی کو تیز کرنے اور کمزوری سے بچانے کے لیے ان طریقوں پر عمل کریں

• آنکھوں کی ورزش

آنکھوں کی ورزش کے لئے مستقل مختلف سمتوں میں دیکھنا بہترین ورزش ہے، سب سے پہلے اوپر اور نیچے کی جانب آنکھ کی پتلی کو گھمائیں، اوپر اور نیچے کی جانب 5 بار دیکھیں اور یہ عمل 3 بار دہرائیں۔

اس کے بعد آنکھوں کی پتلیوں کو دائیں اور بائیں جانب مستقل گھمائیں 5 بار دائیں اور 5 بار بائیں دیکھیں اور یہ عمل بھی 3 بار دہرائیں۔

اس کے علاوہ آنکھوں کو بار بار جھپکنا بھی آنکھوں کی ورزش کا حصہ ہے اس سے آنکھوں کو سکون ملتا ہے اور نیند آنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

• آنکھوں کا مساج

آپ جس طرح جسم کے باقی حصوں کا مساج کرتے ہیں اس ہی طرح آنکھوں کا مساج کر کے بھی خود اپنی بینائی کو بہتر بنا سکتے ہیں، رات کو سونے سے پہلے اور صبح اٹھ کر آنکھوں کی اندر کی جانب والے کناروں کا مساج ضرور کریں، ان جگہوں کو ایک سے دو منٹ تک دبائیں۔

اس کے علاوہ آنکھوں کو اسٹیم بھی دی جا سکتی ہے، ایک تولیہ کو گرم پانی میں بھگو کر چہرے پر رکھ لیں جس سے آنکھوں کو بھی گرماہٹ لگے، اور اسے 3 منٹ تک آنکھوں پر آہستہ آہستہ لگائیں۔

Ankhon Ki Binai Ko Behtar Banane K Tariky

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ankhon Ki Binai Ko Behtar Banane K Tariky and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ankhon Ki Binai Ko Behtar Banane K Tariky to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4981 Views   |   22 Sep 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بینائی کو بہتر بنائیں ۔۔ جانیئے چند ایسے طریقے جن سے آپ اپنی بینائی کو بہتر بنا سکتے ہیں تاکہ دِکھائی دے ہر منظر خوبصورت

بینائی کو بہتر بنائیں ۔۔ جانیئے چند ایسے طریقے جن سے آپ اپنی بینائی کو بہتر بنا سکتے ہیں تاکہ دِکھائی دے ہر منظر خوبصورت ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بینائی کو بہتر بنائیں ۔۔ جانیئے چند ایسے طریقے جن سے آپ اپنی بینائی کو بہتر بنا سکتے ہیں تاکہ دِکھائی دے ہر منظر خوبصورت سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔