بغیر ٹریٹمنٹ کے پلکوں کو لمبا اور گھنا کرنا چاہتی ہیں؟ دیکھئیے ڈاکٹر بلقیس اس کے لیئے کون سا آسان طریقہ بتاتی ہیں

زمانہ قدیم سے اب تک لمبی اور گھنی پلکوں کو حُسن کی علامت مانا جاتا ہے اور یہ وہ چیز ہے جسکی اہمیت میں آج تک کوئی کمی نہیں آئی۔ لیکن اب کے دور میں ہر چیز مصنوعی ہوگئی ہے ایسے میں نقلی پلکیں لگانا یا پھر انھیں بڑھانے کیلیئے ٹریٹمنٹ کروانا بہت عام ہوگیا ہے۔ چونکہ ہر کوئی یہ مہنگا ٹریٹمنٹ نہیں کروا سکتا اور نہ ہی ہر وقت نقلی پلکیں لگا کر گھوم سکتا ہے، تو ایسے میں کیا کیا جائے؟

آپ کے اس مسئلے اور خواہش کا حل ڈاکٹر بلقیس کے پاس ہے، آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ قدرتی طور پر پلکوں کو لمبا گھنا اور خوبصورت بنانے کیلیئے انھوں نے کیا بتایا۔

پلکیں بڑھانے کا آسان طریقہ:

۔ مسکارا ختم ہوجائے تو اس کا برش نکال کر دھولیں، اور اس برش سے روزانہ رات میں 5 منٹ تک اپنی پلکوں کی کنگھی کریں، یہ ایک قسم کی ورزش ہوتی ہے۔

۔ برش کرنے کے بعد ایلوویرا کے پتّے کا تھوڑا سا جیل ہاتھ میں لے کر اپنی شہادت والی انگلی کی مدد سے پلکوں کی مساج کریں۔

۔ اسکے بعد زیتون کے تیل سے اور آخر میں کیسٹر آئل سے پلکوں اور آنکھوں کے گرد مساج کریں۔

۔ ان تینوں چیزوں سے تین تین منٹ الگ الگ مساج کرنی ہے۔

فائدہ:

اس طریقہ کار پر عمل کرنے سے نہ صرف آپ کی پلکیں بڑھیں گی بلکہ ان کا جھڑنا بھی بند ہوجائے گا، اسکے ساتھ ساتھ اگر آپ کو پلکوں میں خشکی کی شکایت رہتی ہے تو اس سے وہ بھی ٹھیک ہوجائے گی۔

Palkon Ko Lamba Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Palkon Ko Lamba Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Palkon Ko Lamba Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3609 Views   |   07 Dec 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

بغیر ٹریٹمنٹ کے پلکوں کو لمبا اور گھنا کرنا چاہتی ہیں؟ دیکھئیے ڈاکٹر بلقیس اس کے لیئے کون سا آسان طریقہ بتاتی ہیں

بغیر ٹریٹمنٹ کے پلکوں کو لمبا اور گھنا کرنا چاہتی ہیں؟ دیکھئیے ڈاکٹر بلقیس اس کے لیئے کون سا آسان طریقہ بتاتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بغیر ٹریٹمنٹ کے پلکوں کو لمبا اور گھنا کرنا چاہتی ہیں؟ دیکھئیے ڈاکٹر بلقیس اس کے لیئے کون سا آسان طریقہ بتاتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔