گھر پر ہیئر پروٹین ٹریٹمینٹ کرنے کا طریقہ

بالوں کے مسائل میں گِرنا، جھڑنا، ٹوٹنا، بالوں کی خُشکی، دو منہ والے بال، بالوں کی رنگت خراب ہوجانا اور نشونُما رُک جانا شامل ہیں۔ جن پر اب پروٹین ہیئرٹریٹمینٹ کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔

گھر پر ہیئر پروٹین ٹریٹمینٹ کرنے کا طریقہ:
ہمارے گھر میں موجود مایونیز پروٹین کا شاندار ذخیرہ ہے۔ مایونیز تقریباََ ہر گھر میں ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ ہیئر ڈائے کی وجہ سے خشک، روکھے اور بے جان بالوں کے لیے پروٹین ٹریٹمینٹ انتہائی موثرعلاج ہے۔ پروٹین کو کیپسول یا کریم کے ذریعے بالوں میں پہنچانے کو پروٹین ٹریٹمینٹ کہا جاتا ہے۔ اس پروٹین ٹریٹمینٹ کے ذریعے نہ صِرف بالوں کی نشونما بڑھتی ہے بلکہ ان کے دیگر مسائل کو بھی حل کیا جا سکتا ہے۔

پروٹین ٹریٹمینٹ کے فائدے تو بہت ہیں لیکن یہ مہنگی ہونے کی وجہ سے ہر کوئی نہیں کراسکتا لِہٰذا ہم آپ کو ایسا طریقہ بتا رہے ہیں جِس کے ذریعے آپ پروٹین ہیئر ٹریٹمینٹ گھر بیٹھے ہی کرسکتے ہیں۔

اس کا طریقہ یہ ہے کہ مایونیز کو اچھی طرح بالوں میں جڑوں تک لگا کر مساج کرلیں۔ ایک گھنٹے کے بعد اچھی طرح شیمپو سے دھو لیں۔ یہ عمل ہفتے میں دو مرتبہ دُہرائیں

اس طرح آپ گھر بیٹھے پروٹین ہیئر ٹریٹمینٹ کر سکتے ہیں جو اگر آپ کسی بیوٹی پارلر سے کرانے جائیں تو آپ کو کافی مہنگے داموں کرانی پڑے۔

By Aqib Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   41891 Views   |   25 Mar 2020
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about گھر پر ہیئر پروٹین ٹریٹمینٹ کرنے کا طریقہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (گھر پر ہیئر پروٹین ٹریٹمینٹ کرنے کا طریقہ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.