لال، پیلا، ہرا یا سفید ۔۔ اگر آپ بھی وٹامن ای کے یہ کیپسول خوبصورت اور صحت مند ہونے کے لیے استعمال کرتی ہیں؟ تو ٹہریں پہلے سچ جان لیں

وٹامن ای ہماری خوبصورتی اور صحت کی بہتری کے لئے بہت زیادہ فائدے مند سمجھا جاتا ہے۔ 50 روپے میں کئی قسم کے وٹامن ای کے کپسول بازار میں آسانی سے مل رہے ہیں کوئی ان کو الوں میں لگا رہا ہے تو کوئی انہیں چہرے پر اپلائی کر رہا ہے تو کچھ لوگ ان کو باقاعدہ روزانہ کھانے کے لئے خرید رہے ہیں۔ بازار میں منفرد قسم کی ورائٹی ہزاروں کی تعداد میں موجود ہے لیکن ایسے کوئی بھی ان کو استعمال تو کر رہا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کو کھانے سے واقعی آپ کو وہ فائدہ بھی مل رہا ہے یا نہیں؟

کیا یہ کیپسول آپ کے لئے حقیقی طور پر فائدے مند ہیں بھی یا نہیں؟

ڈاکٹروں کی اطلاعات کے مطباق اصل وٹامن ای آءل صرف اور صرف پھلوں اور ادویات سے اخذ کیا جاتا ہے اور اس کو نکالنے اور جمع کرنے کے لئے وقت لگتا ہے مگر بازار میں صرف 50 روپے میں گولیوں کے بڑے پتے بھی مل رہے ہیں جو بالکل بھی افادیت کے حامل نہیں ہیں۔ ہر چھوٹے میڈیکل سٹور پر ملنے والے یہ کیپسوک اگر آپ بھی استعمال کر رہی ہیں یہ تو بالکل چھوڑ دیں کیونکہ ان کا استعمال محض آپ کے جسم میں اضآفی آئل کو جمع کرنے کا ذریعہ ہے۔

ان کو کہاں سے خریدیں؟

ان کیپسول کو خریدنے کے لئے آپ کسی بڑی فارمیسی کا انتخاب کریں اور یہ پوچھ کر لیں کہ کیا یہ واقعی اثرانداز ہیں۔

گھر میں کیسے حاصل کریں؟

آج کل مونگ پھلی کا موسم ہے اور وٹامن ای مونگ پھلی میں بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے لہٰذا آپ اس موسم میں وٹامن ای مونگ پھلی کو کھا کر حاصل کریں یا پھر اس کو پانی میں ابال کر خُشک کریں اور پھر زیتون میں پکا لیں۔ یہ بہت زیادہ فائدے مند بھی ہے اور اصلی حالت میں بھی۔

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5451 Views   |   09 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about لال، پیلا، ہرا یا سفید ۔۔ اگر آپ بھی وٹامن ای کے یہ کیپسول خوبصورت اور صحت مند ہونے کے لیے استعمال کرتی ہیں؟ تو ٹہریں پہلے سچ جان لیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (لال، پیلا، ہرا یا سفید ۔۔ اگر آپ بھی وٹامن ای کے یہ کیپسول خوبصورت اور صحت مند ہونے کے لیے استعمال کرتی ہیں؟ تو ٹہریں پہلے سچ جان لیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.