روز موت کی خواہش کرتی ہوں۔۔ صحیفہ جبار زندگی کے کس مشکل دور سے گزر رہی ہیں؟ اداکارہ کا دردناک انکشاف

“اگر اس دوران میں نے اپنی جان لے لی تو میں دنیا کو بتانا چاہتی ہوں کہ یہاں لوگوں کو اپنے اندر رحم دلی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ “

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ صحیفہ جبار کا جنھوں نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ ایسی پوسٹس شئیر کی ہیں جنیں پڑھ کر ان کے مداح سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ صحیفہ لکھتی ہیں کہ پچھلے ٦٠ دنوں سے وہ اتنے ذہنی تناؤ کا شکار ہیں کہ ان کا وزن 12کلو گرچکا ہے۔ وہ روز موت کی تمنا کرتی ہیں۔ اگرچہ ان کے خاندان والے ان کا خیال رکھتے ہیں لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ جنگ انھیں اپنے لئے اکیلے ہی لڑنی ہوگی۔

صحیفہ مزید لکھتی ہیں کہ “ہاں اب میں وہ نہیں رہی جو میں تھی اور یہ میرے لئے قبول کرنا آسان نہیں ہے۔ پتا نہیں کیا ہوا ہے لیکن یہ ایسا احساس ہے جس کے بارے میں بغیر روئے میں بات نہیں کرسکتی۔ میں نا امید ہوں۔ دو ماہ میں ایک بھی دن ایسا نہیں گزرا جب میں روئی نہ ہوں۔ کھانا پینا چھوڑ چکی ہوں۔ کوئی میرا درد نہیں لے سکتا۔ اپنے اندر کے ڈر سے خود لڑنا ہے“

“زندگی خوبصورت گاڑی اور مہنگی چیزیں ہونے سے خوبصورت نہیں بنتی۔ میں دبئی کے مہنگے ترین ہوٹل میں شاندار سے بستر پر بیٹھ کر لکھ رہی ہوں آپ سب سوچ رہے ہوں گے کہ میرے پاس دنیا کی ہر آسائش ہے لیکن میں کہنا چاہتی ہوں کہ یہ چیزیں خوشی کا احساس نہیں دیتیں بلکہ ہماری روحوں کو محبت اور رحم دلی کی ضرورت ہوتی ہے“

صحیفہ نے آخر میں مزید لکھا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو میرے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں اس کے علاوہ اپنے شوہر کے بارے میں انھوں نے لکھا کہ جانے ان کی کون سی نیکی تھی جس کی وجہ سے انھیں اتنا اچھا اور محبت کرنے والا شوہر ملا جو اتنے فاصلے پر ہو کر بھی ان کا خیال رکھ رہا ہے۔

Roz Mout Ki Khwahish Karti Hu

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Roz Mout Ki Khwahish Karti Hu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Roz Mout Ki Khwahish Karti Hu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   4953 Views   |   14 Jun 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

روز موت کی خواہش کرتی ہوں۔۔ صحیفہ جبار زندگی کے کس مشکل دور سے گزر رہی ہیں؟ اداکارہ کا دردناک انکشاف

روز موت کی خواہش کرتی ہوں۔۔ صحیفہ جبار زندگی کے کس مشکل دور سے گزر رہی ہیں؟ اداکارہ کا دردناک انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روز موت کی خواہش کرتی ہوں۔۔ صحیفہ جبار زندگی کے کس مشکل دور سے گزر رہی ہیں؟ اداکارہ کا دردناک انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔