لائٹ اتنی جاتی ہے کہ پانی ہی ٹھنڈا نہیں ہو پاتا۔۔ اب فریج کا چکر چھوڑیں اور مٹکے میں پانی کو ٹھنڈا رکھنے کا آسان کا طریقہ جانیں

مٹی کے برتن میں پانی پینا روایتی طریقہ ہے، خاص طور پر گرم اور خشک علاقوں میں جہاں ریفریجریٹر دستیاب نہیں ہے۔ مٹی کے برتن میں عموماً پانی ٹھنڈا ہی رہتا ہے کیونکہ اسکی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے، لیکن جس طرح کی گرمی آجکل پڑ رہی ہے ایسے میں مٹکے کا پانی بھی جلد گرم ہوجاتا ہے۔
تو آئیے جانتے ہیں اس گرم موسم میں آپ مٹی کے مٹکے میں پانی کیسے ٹھنڈا رکھ سکتے ہیں؟ کیونکہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے فریج میں تو پانی ٹھنڈا ہو ہی نہیں پاتا۔

مٹکے میں پانی ٹھنڈا رکھنے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے آپ کو ریت لینی ہے اور اسے ایک مٹی کی پلیٹ میں ڈال کر رکھ دینا ہے
۔ اسکے بعد مٹکے کو دھو کر اس ریتی والی پلیٹ کے اوپر رکھ دیں اور اس میں فل پانی بھر کر ایک دن کیلیئے چھوڑ دیں، اور اگلے دن اس پانی کو نکال کر مٹکے میں 1 چمچ نمک ڈالیں اور پھر وہی پانی اس میں دوبارہ بھر کر ایک دن کیلیئے اور رکھ دیں
۔ تیسرے دن مٹکے میں سے نمک والا پانی پھینک کر اسے سادے پانی سے دھولیں، اور اس میں صاف پینے کا پانی بھر لیں اور اسی پلیٹ کے اوپر رکھ دیں
۔ مٹکے کو سورج کی روشنی یا گرمی سے دور سایہ دار جگہ پر رکھیں اور اوپر ایک نم کپڑا لپیٹ کر اسے مکمل طور پر ڈھانپ دیں۔ اس سے پانی کو زیادہ دیر تک ٹھنڈا رکھنے میں مدد ملے گی

نوٹ:

بیکٹیریا اور مولڈ کی افزائش کو روکنے کے لیے استعمال سے پہلے اور بعد میں مٹی کے برتن کو اچھی طرح صاف کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ، مٹی کے برتن کو صاف کرتے وقت صابن یا صابن کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ یہ اس کی غیر محفوظ نوعیت اور پانی کو ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔

Pani Ko Thanda Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pani Ko Thanda Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pani Ko Thanda Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2054 Views   |   26 Apr 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

لائٹ اتنی جاتی ہے کہ پانی ہی ٹھنڈا نہیں ہو پاتا۔۔ اب فریج کا چکر چھوڑیں اور مٹکے میں پانی کو ٹھنڈا رکھنے کا آسان کا طریقہ جانیں

لائٹ اتنی جاتی ہے کہ پانی ہی ٹھنڈا نہیں ہو پاتا۔۔ اب فریج کا چکر چھوڑیں اور مٹکے میں پانی کو ٹھنڈا رکھنے کا آسان کا طریقہ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لائٹ اتنی جاتی ہے کہ پانی ہی ٹھنڈا نہیں ہو پاتا۔۔ اب فریج کا چکر چھوڑیں اور مٹکے میں پانی کو ٹھنڈا رکھنے کا آسان کا طریقہ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔