وٹامن ای کیپسول آپ کے لئے خطرہ بھی بن سکتے ہیں ۔۔ ان کو استعمال سے پہلے کون سی باتیں جاننا ضروری ہے؟

آج کل وٹامن ای کے کیپسول کے بارے میں بہت سننے میں آتا ہے کہ اگر اپ کی جلد کا کوئی مسئلہ ہے تو آپ وٹامن ای کا کیپسول لیں، بالوں کا کوئی مسئلہ ہے تو اس میں یہ کیپسول لگائیں، ناخن ٹوٹ رہے ہیں تو یہ کھائیں،وغیرہ وغیرہ۔لیکن ہم آج آپ کو یہ بتائیں گے کہ کیا واقعی یہ کیپسول آپ کے لئے ہے یا نہیں ؟ کیونکہ یہ اگرغیر ضروری طور پر آپ نے اپنی خوراک میں شامل کیا تو یہ آپ کی جان کے لئے خطرہ بھی بن سکتا ہے ، اسی لئے یہ کس سورت میں لینا چاہیے اور کس سورت میں نہیں لینا چاہیے؟ کن لوگوں کے لئے مفید ہے اور کن کے لئے رسک ہے ، روزانہ کی کتنی ڈاز ایک عام آدمی کے لئے کافی ہے؟ یہ سب ہم اپنے اس مضمون میں اپ کو بتائیں گے۔
وٹامن ای کی روزانہ مقدار میں دل،گردوں ،جگر،دماغ اعصاب اور مردوں اور عورتوں کی جنسی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔اس کی زیادتی بہت خطرناک ہو سکتا ہے۔ یہ بہت شاندار وٹامن ہے لیکن اس کے استعمال میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ اسکی خوراک 15 ملی گرام روزانہ ہے۔ ا سکے کیپسول عام طور پر 200 یا 400 ملی گرام میں دستیاب ہیں ۔ جبکہ ہماری جسمانی ضرورت روزانہ 14 سال یا اس سے زیادہ کی عمر میں 15 ملی گرام ہے ،بہت سے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ یہ کیپسول تو ہماری روز کی خوراک سے بہت زیادہ ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ جب ہم یہ کیپسول کھاتے ہیں تو یہ چھوٹی آنت میں پہنچ کر بہت کم مقدار اپنے اندر جذب کرتا ہے۔ تقریباً 15 سے 20 ملی گرام ہی اپنے اندر جذب کرتا ہے۔ لیکن پھر بھی اگر آپ 200 ملی گرام والا کیپسول کھا رہے ہیں تو ایک دن چھوڑ کر کھائیں ۔ تاکہ اوور ڈوز نہ ہوجائے۔ ویسے تو یہ وٹامن دل اور شوگر کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے لیکن اگر دل کے مریض اس کا باقاعدہ اور مسلسل استعمال کریںگے تو اس سے ان کے ہارٹ فیل ہونے کا خطرہ ہوتا ہے ۔ یا دیکھا گیا کہ جن لوگوں کے اس سے جنسی فوائد حاصل ہوئے انہوں نے اس کو اوور ڈوز کر دیا اور اسے مسلسل لیتے رہے ،جس کے بعد ان میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ۔ یہ ویجیٹیبل آئل، سبز پتوں والی سبزیوں،انڈے ، مچھلی، نٹس ، بینز وغیرہ میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جس طرح کسی بھی وٹامن کی کمی جسم کے لئے اچھی نہیں ہوتی اسی طرح اس کی زیادتی بھی آپ کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اسی طرح حمل کے پہلے تین مہینوں میں اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ کسی بھی وٹامن کو ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہیں لینا چاہیے کیونکہ آپ کو نہیں پتہ ہوتا کہ کون سا وٹامن آپ کو آپ کی جسمانی ضروریات کے حساب سے ضروری ہے اور کون سا آپ کے لئے خطرناک ہے۔

کن صورتوں میں وٹامن ای کا استعمال نہیں کرنا چاہیے؟

٭اگر آپ خون پتلا کرنے والی ادویات لے رہے ہیں۔
٭اگر آپ کو ایک یا ایک سے زیادہ دفعہ دل کا دورہ پڑ چکا ہے۔
٭اگر اپ کو وٹامن ای سے الرجی ہے۔
٭حمل کی صورت میں۔
٭کینسر کے مریضوں کو۔
٭سرجری سے پہلے یا بعد میں کیونکہ اس سے مزید بلیڈنگ کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
٭جن کو اسٹروک ہو چکا ہو۔
٭جن کے اندر خون کی شدیدکمی ہو یا اینیمک ہوں۔ یا جن کے خون کے سرخ خلیات کم ہیں۔
٭پروسٹیٹ کے مسئلے سے جو مرد حضرات گزر رہے ہوں وہ بھی وٹامن ای کے کیپسول نہ لیں۔
٭رمضان کے مہینے میں اس کو نہ لیں کیونکہ اس کو بھرے پیٹ لیا جاتا ہے ۔اگر خالی پیٹ لیا جائے تو معدے میں اور جسم میں جلن کا احساس ہوگا۔ اور یہ آپ کے جسم کو نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔

Vitamin Capsules Ke Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Vitamin Capsules Ke Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Vitamin Capsules Ke Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5636 Views   |   13 Apr 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

وٹامن ای کیپسول آپ کے لئے خطرہ بھی بن سکتے ہیں ۔۔ ان کو استعمال سے پہلے کون سی باتیں جاننا ضروری ہے؟

وٹامن ای کیپسول آپ کے لئے خطرہ بھی بن سکتے ہیں ۔۔ ان کو استعمال سے پہلے کون سی باتیں جاننا ضروری ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وٹامن ای کیپسول آپ کے لئے خطرہ بھی بن سکتے ہیں ۔۔ ان کو استعمال سے پہلے کون سی باتیں جاننا ضروری ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔