حاملہ عورتوں کو السی کے بیج کیوں نہیں کھانے چاہئیں؟ السی کے بیج صرف فائدہ ہی نہیں نقصان بھی دیتے ہیں! جانیں

عام طور پر السی کے بیجوں کو صحت کے لئے مفید مانا جاتا ہے۔ خاص طور پر وزن کم کرنے والے افراد کو کہا جاتا ہے کہ السی کے بیجوں کو خوراک کا حصہ بنائیں۔ اگرچہ یہ ساری باتیں بالکل ٹھیک ہیں اور یہ ننھے بیج بے تحاشہ معدنیات اور وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں البتہ ان کی بہت زیادہ مقدار نقصان دہ بھی ہوتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم ان مخصوص کیفیات کا ذکر بھی کریں گے جن میں السی کے بیج سے پرہیز کرنا چاہیے۔

السی کے بیج میں قدرتی طور پر پائے جانے والے مرکبات جیسے سائانوجینک گلائکوسائیڈز شامل ہیں، جو زیادہ استعمال ہونے پر سائینائیڈ خارج کر سکتے ہیں، البتہ یہ عام غذائی مقدار میں شاذ و نادر ہی تشویش کا باعث ہوتا ہے لیکن زیادہ مقدار لینا مناسب نہیں۔ السی کے بیجوں میں فائبر بھی زیادہ ہوتا ہے، جو کچھ لوگوں میں ہاضمہ کی تکلیف یا معدے کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر اگر مناسب پانی کی مقدار نہیں لی جائے۔ اس کے علاوہ السی کے بیجوں میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جنہیں فائٹیٹس کہا جاتا ہے جو بعض معدنیات کے جذب ہونے کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر وویک جوشی اہنے یوٹیوب وی لاگ میں بتاتے ہیں کہ حاملہ خواتین کو السی کے بیج یا اس کے تیل کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے یا پھر کم سے کم استعمال سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرنا چاہیے۔

ہاضے کے مسائل کا شکار افراد کو السی کے بیج نہیں کھانے چاہئیں کیونکہ زیادہ فائبر کی وجہ سے ہاضمہ کی تکلیف کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس کے استعمال سے کچھ لوگوں میں الرجی بھی ہوسکتی ہے۔

بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرتا ہے اس کے علاوہ بعض ادویات اور غذائی اجزاء کے جذب میں مداخلت بھی پیدا کرتا ہے۔

ہلکے ایسٹروجینک اثرات جو کچھ معاملات میں ہارمونل توازن کو متاثر کر سکتے ہیں۔

فلیکس سیڈ کے تیل میں آکسیڈیشن کے بعد یہ زہریلے پن کی وجہ بنتے ہیں

ضرورت سے زیادہ مقدار سائانوجینک گلائکوسائیڈز کی وجہ سے سائینائیڈ کے زہریلے پن کا باعث بن سکتی ہے۔ کچھ لوگوں میں گیس یا اپھارہ کا سبب بن سکتا ہے۔

Alsi Kay Beej Kay Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Alsi Kay Beej Kay Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Alsi Kay Beej Kay Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1107 Views   |   10 Oct 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 November 2024)

حاملہ عورتوں کو السی کے بیج کیوں نہیں کھانے چاہئیں؟ السی کے بیج صرف فائدہ ہی نہیں نقصان بھی دیتے ہیں! جانیں

حاملہ عورتوں کو السی کے بیج کیوں نہیں کھانے چاہئیں؟ السی کے بیج صرف فائدہ ہی نہیں نقصان بھی دیتے ہیں! جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حاملہ عورتوں کو السی کے بیج کیوں نہیں کھانے چاہئیں؟ السی کے بیج صرف فائدہ ہی نہیں نقصان بھی دیتے ہیں! جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔