سردیوں میں لونگ دودھ میں ڈال کر پینے کے فائدے جانتے ہیں؟

لونگ کے ویسے تو کئی فوائد پائے جاتے ہیں لیکن اس کا سردیوں میں استعمال ہمیں اور بھی زیادہ صحت بخش زندگی فراہم کرتا ہے۔ کیونکہ عام طور پر سردیوں میں لوگ نزلہ کھانسی کا شکار ہوتے ہیں تو اس لیے موسم سرما میں لونگ کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جاتا ہے۔
لیکن وہیں کھانسی اور نزلے کے علاوہ بھی دیگر طبی بیماریوں کا لوگ شکار ہوتے ہیں جس کا علاج لونگ میں پوشیدہ ہے مگر بہت کم لوگ ہی اس کے فائدے سے واقفیت رکھتے ہیں۔
آیئے جانتے ہیں لونگ کے کرشماتی طبی فوائد جو بنائے آپ کی سردیوں کو اطمینان بخش۔

1- دانتوں کے لیے فائدہ مند

دودھ کے ساتھ لونگ کا استعمال منہ کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ یہ منہ کی بدبو کو دور کرنے کے ساتھ دانتوں کو بھی مضبوط رکھتا ہے۔

2- قبض کا مسئلہ دور کرے

قبض کے مسئلے میں بھی دودھ اور لونگ کا استعمال آپ کو فائدہ دے گا۔ رات کو سونے سے قبل لونگ کو دودھ میں ملا کر استعمال کرنے سے تیزابیت اور قبض کا مسئلہ دور ہو جائے گا۔

3- بھوک کی کمی پوری کرے

لونگ اور دودھ بھوک میں اضافہ کرتے ہیں۔ لونگ میں وٹامنز کے ساتھ زنک، کاپر، میگنیشیم، آئرن، سوڈیم اور کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں، جو آپ کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

4-محدود مقدار میں استعمال کریں

اسے زیادہ مقدار میں استعمال نہ کریں۔ دن میں ایک گلاس دودھ میں آدھا چمچ لونگ کا پاؤڈر کافی ہے۔ لونگ کے دودھ میں تھوڑا سا گڑ ڈال کر پی سکتے ہیں۔

5-مرد حضرات کیلئے فائدہ مند

لونگ کو دودھ میں ملا کر پینا مردوں کے لیے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ یہ جسم میں توانائی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ دودھ میں کیلشیم، سوڈیم، پوٹاشیم ہوتا ہے جو جسم کو توانائی دیتا ہے۔ یہ جسم میں موجود نقصان دہ عناصر کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

Long Mila Doodh Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Long Mila Doodh Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Long Mila Doodh Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Badar  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4618 Views   |   26 Jan 2022
About the Author:

Badar is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Badar is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

سردیوں میں لونگ دودھ میں ڈال کر پینے کے فائدے جانتے ہیں؟

سردیوں میں لونگ دودھ میں ڈال کر پینے کے فائدے جانتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں میں لونگ دودھ میں ڈال کر پینے کے فائدے جانتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔