کیا آپ بھی وٹامن سی کی کمی کا شکار ہیں؟ جانیئے وٹامن سی کی کمی کو پورا کرنے کے 5 بہترین طریقے

ہم سب یہ بات جانتے ہیں کہ وٹامن سی ہماری خوراک کا لازمی حصہ ہے، اور اکثر افراد وٹامن سی کی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وٹامن سی کی کمی سے بچنے کے لیے گھر میں کیا کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں؟ اگر جاننا چاہتے ہیں تو اس تحریر کو آخر تک ضرور پڑھیں۔

• وٹامن سی کی کمی کی علامات

کیا آپ کو بہت آسانی سے چوٹ لگ جاتی ہے؟ کیا آپ کے جسم میں لگے کسی بھی زخم بھرنے میں زیادہ وقت لگتا ہے؟ اگر آپ برش کرتے ہیں تو کیا آپ کے مسوڑھوں سے فوری خون نکلنے لگتا ہے؟ اگر ان تمام سوالوں کا جواب ہاں میں ہے تو ہو سکتا ہے آپ میں وٹامن سی کی کمی ہو۔
یہی نہیں بلکہ کمزور تھکاوٹ، ناخنوں میں سفید نشان یا جسم پر سفید دھبے یہ تمام آپ کو اس بات کا اشارہ کر رہے ہیں کہ آپ وٹامن سی کی کمی کا شکار ہو چکے ہیں، مگر ایسے میں چند گھریلو طریقے اپنا کر آپ وٹامن سی کی کمی کو باآسانی پورا کر سکتے ہیں وہ کون سے طریقے ہیں آیئے جانتے ہیں۔

وٹامن سی کی کمی کو پورا کرنے کے 5 گھریلو طریقے

• کھٹے پھلوں کا استعمال

دہلی میں مقیم غذائیت کی ماہر ڈاکٹر روپالی دتا کہتی ہیں کہ "نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن کے مطابق، ہمارے جسم کو روزانہ 40 ملی گرام وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے، وٹامن سی قوت مدافعت کے لیے بہت اچھا ہے اور ہماری جلد اور ہڈیوں کے صحت مند کولیجن کی تشکیل کے لیے ضروری ہے''، اس لئے سردی یا گرمی ہر موسم میں آنے والے کھٹے پھلوں جیسے انار، انگور، کینو، موسمی، اسٹرابیری، سیب، آلو بخارے اور انناس وغیرہ کا لازمی استعمال کریں یہ وٹامن سی کی کمی دور کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

• پپیتا

پپیتا اینٹی آکسیڈنٹ غذائی اجزاء جیسے کیروٹینز، فلیوونائڈز اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، پپیتا سلاد یا جوس کی شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے، ڈی کے پبلشنگ کی کتاب "ہیلنگ فوڈز" کے مطابق پپیتا اپنی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے لیے بھی جانا جاتا ہے ساتھ ہی وٹامن سی کی کمی پوری کرنے کے لئے پپیتے کا استعمال بےحد فائدے مند ہے۔

• سبزیاں

صرف پھل ہی ہیں بلکہ سبزیاں بھی وٹامن سی حاصل کرنے کا زریعہ ہیں، ٹماٹر، بروکولی، پالک، شملہ مرچ، کھیرا، ککڑی وغیرہ وٹامن سی کی کمی کو دور کرنے کے لئے استعمال کی جا سکتی ہیں، اسے بطور سلاد استعمال کریں یا پکا کر کھائیں یہ آپ کی مرضی ہے۔

• وٹامن سی سپلمنٹ

وٹامن سی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ماہرین ایسے سپلمنٹ بھی تجویز کرتے ہیں جو خاص کر وٹامن سی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے تیار کئے جاتے ہیں، جیسے کیل سی 1000 کی گولیاں یا پھر آپ اپنے ڈاکٹر کی تجویز کردہ وٹامن سی سپلمنٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

Vitamin C Ki Kami Poori Karne Ke Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Vitamin C Ki Kami Poori Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Vitamin C Ki Kami Poori Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2243 Views   |   03 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

کیا آپ بھی وٹامن سی کی کمی کا شکار ہیں؟ جانیئے وٹامن سی کی کمی کو پورا کرنے کے 5 بہترین طریقے

کیا آپ بھی وٹامن سی کی کمی کا شکار ہیں؟ جانیئے وٹامن سی کی کمی کو پورا کرنے کے 5 بہترین طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی وٹامن سی کی کمی کا شکار ہیں؟ جانیئے وٹامن سی کی کمی کو پورا کرنے کے 5 بہترین طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔